
پاکستان کو اگلا آئی ایم ایف پروگرام لینا بہت ضروری ہے، مزمل اسلم
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ہماری اطلاعات کے مطابق اسحاق ڈار صاحب کو آئی ایم ایف میں بہت ناپسند کیا جاتا ہے۔
ماہر معاشیات مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اسحاق صاحب، آئی ایم ایف کے ساتھ پوری طرح سے تعلقات خراب کرچکے ہیں۔
الیکشن یا معیشت؟ pic.twitter.com/pPH7w8J8cy
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) December 10, 2022
انہوں نے مزید کہا موجودہ معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امپورٹڈ حکومت اب بیان دے رہی ہے کہ اگر الیکشن ہوتے ہیں تو عبوری حکومت حالات سنبھال نہیں سکے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہوگئے تھے جس کے بعد ایک پروگرام بھی طے کرلیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان کے معاشی حالات بہت حد تک بہتر ہوگئے تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ مفتاح اسماعیل نے عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ جو پروگرام ستمبر میں ختم ہورہا تھا اسے بڑھا کر اگلے سال جون تک لے گئے تھے اور ایک پروگرام بھی دیا گیا تھا جس پر عملدرآمد کرانے کے لئے اسحاق ڈار قاصر ہیں تاہم اگر کیئرٹیکر حکومت طے شدہ پروگرام پر عملدرآمد کرائے تو پاکستان معاشی بحران سے نکل جائے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات کے بعد آنے والی نئی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ایک نیا پروگرام طے کرے اور اصلاحات کو آگے لے کر چلے۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ اس وقت موجودہ حکومت اور ملک کے لئے بہتر یہی ہوگا کہ فوری طور پر الیکشن کروائے جائیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News