
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کالم نگاروں سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے ہر کپتان حکومت پر ایک اور کاری ضرب لگانے کو تیار ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مخالف تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، کپتان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اہم اعلان میں صرف ایک روز باقی ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان آج بھی زمان پارک میں مصروف دن گزاریں گے، عمران خان آج مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان مختلف وفود اور پارٹی رہنماؤں سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا لبرٹی چوک میں بڑا سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ
اس کے علاوہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان آج سوا 3 بجے ”قانون کی حکمرانی“ کے عنوان سے منعقدہ وکلاء کے بڑے اجتماع سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔
خیال رہے کہ زمان پارک میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کردیے گئے ہیں اور چیئرمین عمران خان کی رہاش گاہ کے اردگرد سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جارہی ہے۔
17 دسمبر کو اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کروں گا
عمران خان نے 17 دسمبر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ بتانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی اسمبلی جاکر اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفوں کی منظوری کا کہیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 7 ماہ میں ہمارے ساتھ دشمنی کی گئی اور
میرا منہ بند کرنے کے لیے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ، جب تک زندہ ہوں قوم کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔
مزید پڑھیں؛آپ کو اختیار دیا ہے جو بھی فیصلہ کریں گے فوری عمل ہوگا، مونس الہیٰ کی عمران خان کو یقین دہانی
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نہ پہلے قانون توڑا نہ آج توڑے گا، 17 دسمبر کو اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کروں گا، قومی اسمبلیوں میں جا کر اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفوں کی منظوری کا کہیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا تھا کہ 17 دسمبر کو لبرٹی چوک میں خطاب کے دوران تاریخ دوں گا ،17 دسمبر کو تاریخ دوں گا اس کے بعد 70فیصد ملک میں الیکشن ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News