
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے مابین ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ترکی کے سفیر مہمت پسا سی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے دو طرفہ معاملات اور ایوی ایشن/ ریل لنک کے امور زیر بحث آئے اور وفاقی وزیر ایوی ایشن اور ترکش سفیر نے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے پرغور بھی کیا۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس
اس موقع پر پی کے اور ٹی کے پراجیکٹ جو کہ دونوں کے درمیان پل کا کام دے رہا ہے اسکا تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا اور باہمی پروازوں کا دائرہ کار بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔
اس موقع پر کہا گیا کہ پاکستان، ایران اور ترکی ریلوے لنک کی فعالیت وقت کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News