
ہماری پارٹیوں کا اتحاد برقرار ہے اور آگے بھی برقرار رہے گا، عمر سرفراز چیمہ
پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ہماری پارٹیوں کا اتحاد آج بھی برقرار ہے اور آگے بھی برقرار رہے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ق لیگ کے رہنما پہلے سے ہی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری عمران خان کو دی جا چکی ہے اور ابھی تک وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے واضح کہا ہے کہ وہ عمران خان کے فیصلے کے ساتھ ہیں۔
عمران خان پر قاتلانہ حملے کے متعلق بیان:
انہوں نے کہا کہ تین نومبر کو عمران خان پر حملے کے بارے میں جے آئی ٹی بنائی گئی تھی جس کی تحقیقات میں سامنے ایا ہے کہ حملہ آور جنونی یا مذہبی سوچ رکھنے والا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ تحقیقات میں ایک سے ذیادہ حملہ آوروں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں اور جائے وقوعہ سے ملنے والے ثبوت اور بیانات سے بہت سے حقائق سے پردہ اٹھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق کے پاس معاملات کو الجھانے کے سوا کچھ نہیں ہے، عمر سرفراز چیمہ
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب کو آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن وہ نہیں ہوئے ، ان کے اس عمل سے ان کے ملوث ہونے کا اشارہ مل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایم ایل این اور جے یو آئی کے بارہ کے قریب افراد کو جے ائی ٹی نوٹس بھیجے گی اور اگر یہ پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی کے لئے عدالت سے رجوع کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی تمام افراد کو شواہد کی بنیاد پر طلب کر رہی ہے۔
پاکستان کو اگر ٹھیک کرنا یے تو انتخابات کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں ہے، مسرت جمشید چیمہ
اس موقع پر مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر عوام ہے جو آج لبرٹی جمع ہو رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جماعتوں نے خود کو این آر ٹو دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے لیکن اگر پاکستان کو اگر ٹھیک کرنا یے تو انتخابات کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ووٹ بینک 37 فیصد سے بڑھ کر 49 فیصد ہوگیا، عمر سرفراز چیمہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News