Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی عمران خان سے ملاقات

Now Reading:

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی عمران خان سے ملاقات

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی عمران خان سے ملاقات

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔ 

ملاقات میں مجموعی ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے وفاق پر مسلط امپورٹڈ حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے بجٹ میں کٹوتی کے سبب صوبے میں پیدا مشکل صورتحال کے حوالے سے چیئرمین عمران خان کو آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ خالد خورشید نے چیرمین کو آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت کی جانب پیدا کردہ معاشی مشکلات کے سبب گلگت بلتستان میں بجلی و گندم کا سامنا ہے جبکہ صوبائی حکومت محدود مالی وسائل کے باوجود عوام کی مشکلات میں کمی کے لئے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانا حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے، خالد خورشید

Advertisement

ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گلگت بلتستان کے ساتھ وفاقی حکومت کے رویے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ بہت جلد ہی ڈی ایم کی وفاقی حکومت سے چھٹکارا حاصل ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور صوبے کی عوام کی فلاح و بہبود ک سفر دوبارہ شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں؛ امپورٹڈ حکومت نے تاریخی ترقی کرتی معیشت کا پہیہ جام کر دیا ہے، عمران خان

عمران خان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات کی کمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان و دیگر صوبوں کے معاشی استحصال کو ہر فورم پر بے نقاب کیا جائے گا جبکہ پورے ملک کی مشکلات کا حل وفاق پر مسلط پی ڈی ایم حکومت کے خاتمے اور صاف و شفاف انتخابات میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر