پاکستان کے عوام، آئین اور جمہوریت کامیاب ہونگے، اسد عمر
کوئٹہ: پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت والو! اب بھاگنا نہیں، عمران خان تمہارا مقابلہ کرنے آرہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے بلوچستان کے زیرِ اہتمام شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان سے پی ڈی ایم خوف میں مبتلا ہیں، پی ڈی ایم والوں اب عمران خان کا مقابلہ کرو۔
پورا پاکستان الیکشن کی طرف جارہا ہے
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں 23دسمبر کو تحلیل کردی جائیں گی، دونوں صوبے 90 دن کے اندر الیکشن میں چلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلیاں ٹوٹنے کی خبر سنتے ہی پی ڈی ایم حکومت کی پریشانی بڑھ گئی
اسد عمر نے کہا کہ آج کوئٹہ عمران خان کی ہدایت پر آیا ہوں، پورا پاکستان الیکشن کی طرف جارہا ہے، پاکستان میں تاریخ کی بدترین مہنگائی ہوئی ہے۔
پہلی مرتبہ بلوچستان کو پورا حق دینے کی کوشش کی گئی
انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں بڑی بڑی شخصیات شمولیت کررہے ہیں، پہلی مرتبہ بلوچستان کو پورا حق دینے کی کوشش کی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے بلوچستان کیلئے پنجاب سے زیادہ پیسے رکھے، 600 ارب سے زائد کا ترقیاتی پیکج بلوچستان کو دیا گیا۔
گمشدہ لوگوں کا مسئلہ بلوچستان میں سنگین ہے
سابق وفاقی وزیر شہباز شریف عمران خان کے منصوبوں کا افتتاح کرنے پہنچ جاتے ہیں۔ گمشدہ لوگوں کا مسئلہ بلوچستان میں سنگین ہے، لاپتہ افراد کا مسئلہ جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ آئین کے برخلاف لوگوں کو اٹھاکر لاپتہ کرنا کسی صورت قبول نہیں، اگر کوئی قانون کیخلاف کام کیا تو ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ برہنہ کرکے تشدد کرکے کیا پیغام دینے کی کوشش کی جارہی ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کو شدت سے احساس ہے کہ انکے وہ حکمران نہیں جو اقتدار میں ہیں، بلوچستان کے لوگ باقی صوبوں کے لوگوں سے کم نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
