Advertisement
Advertisement
Advertisement

سربراہ پاک بحریہ کا دورہ مراکش، بحری تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال

Now Reading:

سربراہ پاک بحریہ کا دورہ مراکش، بحری تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال
سربراہ پاک بحریہ

سربراہ پاک بحریہ کا دورہ مراکش، بحری تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال

سربراہ پاک بحریہ اور مراکش نیول چیف کے درمیان بحری تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مراکش کا سرکاری دورہ  کیا ہے جس دوران ان کی مراکش نیوی کے ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دو طرفہ بحری تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ مراکش کے نیول سربراہ نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ پاک بحریہ سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر نیول چیف نے مراکش نیوی کو آئیندہ برس پاکستان میں منعقد ہونیوالی آٹھویں بحری مشق امن اور PIMEC-23 میں شرکت کی دعوت دی۔

Advertisement

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف نے مراکش نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا اور انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کمانڈر عراقی بحریہ کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر