
آبدوزوں کی تعمیر سے مقامی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا، سربراہ پاک بحریہ
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ آبدوزوں کی تعمیر سے مقامی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے لیے پاکستان میں بننے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی keel laying اور دوسری آبدوز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ تقریب کا انعقاد کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینرئنگ ورکس میں ہوا جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہنگور کلاس آبدوز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔
اس موقع پر تقریب سے خاب کرتے ہوئے سربرہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ ہنگور کلاس آبدوزوں کی تعمیر سے مقامی جہاز سازی کی صنعت اور خود انحصاری کو فروغ حاصل ہوگا۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ دوران تقریب سربراہ پاک بحریہ نے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینرئنگ ورکس کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
یہ بھی پٹھیں: سربراہ پاک بحریہ کا دورہ مراکش، بحری تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News