
نامعلوم ملزمان خاتون سے کمسن بچہ چھین کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاٶن میں پیش آیا جہاں روبی موڑ کے قریب دو موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان خاتون سے کمسن بچہ چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق واقعہ کی اطلاع پولیس کو کردی گئی ہے
بچہ پلاسٹک کے کوٹ نما بیگ میں تھا، ملزمان بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔
شہری نے پولیس کو بتایا کہ میری بیوی بس سے اتری تھی ملزمان نے اسکے بیگ کو چھینا جس میں بچہ بھی تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کمسن بچے کے اغوا میں ملوث ملزمان کو ناکہ بندی کرکے تلاش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News