جیلیں ہمیں اپنے مقصد سے نہیں ہٹا سکتیں، عامر ڈوگر
سابق چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان ہی ملک کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم انصاف چوک پر اکٹھے ہیں، عمران خان ایک ایجنڈا ہے کہ ملک کو حقیقی معنوں میں آزاد کرانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنڈی میں حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی تھیں جبکہ عمران خان نے دانشمندانہ اور بڑا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں لاکھوں لوگ بیروزگار، فیکٹریاں، کارخانے بند اور ایکسپورٹ ختم ہو رہی ہیں جبکہ اتنے برے حالات ہم نے کبھی میں دیکھے تھے۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ ملک کے لئے کوئی کچھ نہیں کررہا ہے، حالات بدترین ہوچکے ہیں جبکہ ملک و قوم کے لئے آج لمحہ فکریہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی ملک آگے لیکر ترقی یافتہ بنا سکتا ہے جبکہ پی ٹی آئی ملک میں صرف صاف شفاف الیکشن چاہتی ہے اور صرف پی ٹی آئی ہی محب وطن پارٹی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مارنے کی کوشش کی گئی لیکن مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب یہ عمران خان کو نااہل کروانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان پر کوئی بھی الزام لگا لیں لیکن وہ سودا بکے گا نہیں بلکہ ایسے فیصلے عوام بالکل قبول نہیں کرے گی اور عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔
سابق چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ عمران خان سے زیادہ پاپولر لیڈر کوئی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
