Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے ملک میں ذہنی غلام بیٹھے ہیں جو ترقی نہیں کرسکتے، عمران خان

Now Reading:

ہمارے ملک میں ذہنی غلام بیٹھے ہیں جو ترقی نہیں کرسکتے، عمران خان
عمران خان

ہماری ٹیمیں گرفتار افراد اور ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، عمران خان

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں ذہنی غلام بیٹھے ہیں جو ترقی نہیں کرسکتے۔

”قوم کی تعمیر میں طلبہ کا کردار“ کے عنوان پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ 10سال میں قرضہ 30ہزار ارب روپے تک لے گئے، ان لوگوں کے ردعمل میں عوام نے مجھے ووٹ دیا، پورا ٹبر چور ہے بیرونی سازش کے تحت ان کو لایا گیا۔

‘وزیراعظم جگہ جگہ قرضہ مانگتا پھر رہا ہے’

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو گرایا گیا جس پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا، پہلے پرویز مشرف نے انہیں این آر او دیا، پرویز مشرف نے ان کے کیسز معاف کردیے۔

عمران خان نے کہا کہ 60 سال میں پاکستان کا قرض 6 ہزار ارب روپے تھا اور آج ہم مقروض ملک ہیں وزیراعظم جگہ جگہ قرضہ مانگتا پھر رہا ہے، پاکستان کیساتھ ظلم ہو رہا ہے جو دنیا میں کبھی نہیں دیکھا گیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی مشاورت مکمل

انکا کہنا ہے کہ یہ تو بے شرم انسان ہے چوروں کی کیا عزت ہوتی ہے، یہ ملک کا پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر بھیج دیتے ہیں، یہ سوچتے ہیں ایڈ لیکر کام چلا لیں گے، یہ اس لیے مانگتا پھر رہا ہے کیونکہ انہوں نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دنیا ہماری تب عزت کریگی جب ہم خود عزت کریں گے۔ ملک کو چلانے کے لیے یہ لوگ قرضہ مانگتے ہیں، وہ کہتا ہے میں مانگنے نہیں آیا مگر مجبور ہوں، جب وزیر اعظم ایسی باتیں کرے تو آپ کی عزت ختم کردیتا ہے۔

‘اندرون سندھ میں غربت ناانصافی کی وجہ سے ہے’

سابق وزیراعظم نے کہا کہ فیصلہ کرلیں کشتی جلا کر یہ کام کرنا ہے تو کرسکتے ہیں، برطانیہ میں عراق جنگ میں شمولیت کیخلاف احتجاج ہوا، اندرون سندھ میں غربت ناانصافی کی وجہ سے ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں ذہنی غلام بیٹھے ہیں جو ترقی نہیں کرسکتے، بھارت اسٹریٹجک پارٹنر ہوتے ہوئے سستا تیل خرید رہا ہے، غلام ڈرتے ہیں کہ آقا اجازت نہیں دے گا کہ روس سے تیل خریدیں، انصاف کی تحریک کا مطلب قانون کی حکمرانی ہوتی ہے۔

Advertisement

‘آزاد انسان تمام رکاوٹیں عبور کرکے منزل حاصل کرلیتا ہے’

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ برا وقت آپ کے کردار کو آزماتا ہے، برے وقت میں اللہ آپ کو غلطیاں سدھارنے کا موقع دیتا ہے، آپ میں غلطی کی نشاندہی کی صلاحیت آجائے تو آپ کامیاب ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب کرکٹ کھیلنے آیا تو سب نے مذاق اڑایا کہ کھیل نہیں سکتے، سب نے کہا تم میں صلاحیت نہیں تم نہیں کھیل سکتے، جب کسی چیز کے پیچھے پڑجاتا تھا تو کہتا تھا کروں گا یا مرجاؤں گا۔

مزید پڑھیں: اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ صرف عمران خان کو معلوم ہے، پرویز خٹک

عمران خان نے کہا کہ ہر مقصد میں دنیا کہے گی کہ تم یہ نہیں کرسکتے، مشکلات، مایوسی اور برے وقت آئیں گے، جب کسی مقصد پر جنونیت کے ساتھ توجہ دیں تو وہ ہر کام کرسکتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آزاد انسان تمام رکاوٹیں عبور کرکے منزل حاصل کرلیتا ہے، جو بھی زندگی میں کرنا چاہیں وہ کرسکتے ہیں، خواب کی تعبیر میں رکاوٹ ہارنے کا خوف ہے، آزاد ذہن ہی اوپر جاتے ہیں، غلام ذہن غلام بنتے ہیں۔

Advertisement

‘ہم پاکستان کو واپس مثالی ریاست بنائیں گے’

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب میچ ہارتا تھا تو مکمل جائزہ لینے تک سوتا نہیں تھا، اپنی غلطیوں کا خود جائزہ لینا چاہیے، محنت کرنی چاہیے، ہماری صلاحیتیں تب نکلتی ہیں جب ہم فوکس ہو جاتے ہیں۔

انکا کہنا ہے تھا کہ پاکستان کے لیے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں، ہم پاکستان کو واپس مثالی ریاست بنائیں گے۔ اپنے ملک کے لیے کچھ بڑا کرنا چاہتا ہوں، میرا کوئی پلان بھی نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کام میں مشکل آتی ہے تو لوگ کوئی اور کام کرلیتے ہیں، خوف انسان کو اپنے مقصد پر پہنچنے سے روکتا ہے۔

‘ہم نے پاکستان کو دنیا میں مثال بنانا ہے’

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خوش قسمت انسان ہوں اللہ سے جو مانگا وہ ملا، میں نے اپنے کیریئر میں اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے، اللہ نے فرشتوں کو کہا انسان کے سامنے جھکو۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے سے خوف روکتا ہے، ہم نے مثالی ریاست بننا تھا، ہم نے پاکستان کو دنیا میں مثال بنانا ہے، جب اللہ نے پر دیے ہیں تو کیوں چیونٹیوں کی طرح رینگ رہے ہو۔

عمران خان نے کہا کہ یونیورسٹیز کالجز کے نوجوانوں سے امید لگائی ہوئی ہے، نوجوان ملک کو اس سطح پر لیکر جائیں گے جہاں جانا چاہیے تھا، ملک کو مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر کھڑا کرنا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر