Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی زیدی کی بلدیاتی حکومت سے متعلق جماعت اسلامی سے رابطوں کی تصدیق

Now Reading:

علی زیدی کی بلدیاتی حکومت سے متعلق جماعت اسلامی سے رابطوں کی تصدیق
علی زیدی

علی زیدی کی بلدیاتی حکومت سے متعلق جماعت اسلامی سے رابطوں کی تصدیق

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے بلدیاتی حکومت سے متعلق جماعت اسلامی سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کے بعد معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ساتھ مل کر ہم پر حملہ کیا گیا اور مقدمہ بھی ہم پر درج کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آر او کیماڑی کے دفتر کے باہر احتجاجی کارکنان پر حملہ کیا گیا، پتھراؤں سے صحافیوں کے سر پھٹے انکو ہم نے باہر نکالا۔

علی زیدی کی جماعت اسلامی سے رابطوں کی توثیق

علی زیدی کا کہنا تھا کہ چار یوسیز میں دوبارہ گنتی کے بعد تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے۔

Advertisement

بلدیاتی حکومت سے متعلق سوال پر علی زیدی نے جماعت اسلامی سے رابطوں کی توثیق کی اور کہا کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ ہوا ہے، ہفتے کو وہ ہمارے پاس آرہے ہیں، پہلے دوبارہ گنتی ہوگی پھر بات ہوگی۔

Advertisement

پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی

علی زیدی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی شہید بے نظیر کے ساتھ گڑھی خدا بخش میں دفن ہوچکی ہے، اب جو ہے وہ زرداری مافیا ہے اور کسی چیز پر زرداری مافیا سے ڈیل نہیں ہوسکتی۔

اس سے قبل ڈی آر او کیماڑی کے دفتر کے باہر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان تصادم کے بعد مقدمے میں ضمانت کے لئے تحریک انصاف کے صوبائی صدر علی زیدی انسداد دہشتگردی عدالت میں پہنچے۔

عدالت نے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض علی زیدی کی عبوری ضمانت منظور کی اور 28 جنوری تک پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر