Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری تعطل کا شکار، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا

Now Reading:

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری تعطل کا شکار، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا
نگراں وزیراعلیٰ

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری تعطل کا شکار، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا

پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد اب تک نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر نہیں کیا جاسکا ہے جس کی وجہ سے یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے پر پرویزالٰہی اور حمزہ شہباز کا اتفاق نہیں ہوسکا ہے جس بعد گورنر پنجاب سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کی استدعا کی گئی ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا ہے تاہم پارلیمانی کمیٹی فیصلہ نہیں کرسکی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر، پرویزالہیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کا آخری روز

اسپیکر گورنر کی سفارش پر پارلیمانی کمیٹی میں  حکومت اور  اپوزیشن کے 3،3 ارکان پر مشتمل ہوگی تاہم ن لیگ کی جانب سے ملک احمد خان ، خلیل طاہر سندھو اور پیپلز پارٹی کے حسن مرتضیٰ کا نام دیئے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر کل رات دس بجکر دس منٹ پر وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ  اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی مشاورت کا آئینی وقت ختم ہوچکا ہے تاہم دونوں رہنماؤں میں کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کیا گیا ہے۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے 03 نام باضابطہ طور پر گورنر پنجاب کو بھیج دیے تھے جس میں سردار احمد نواز سوکھیرا، ناصر محمود کھوسہ، محمد نصیر خان کے نام شام تھے جبکہ ن لیگ کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے وزیراعظم شہباز  شریف کے مشیر احد چیمہ اور  سینیئر صحافی محسن رضا  نقوی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناصر محمود کھوسہ کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر