Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم حکمرانوں کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان

Now Reading:

ہم حکمرانوں کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان
عمران خان

طاقت کے ایوان پی ٹی آئی کی طاقت سے لرز رہے ہیں، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم حکمرانوں کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں عمران خان اور چودھری پرویزالٰہی نے گورنرز کی جانب سے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر اظہار تشویش کیا۔

عمران خان نے کہا کہ آئین نگران سیٹ اپ، گورنرز اور الیکشن کمیشن کو 90 روز میں الیکشن کا پابند بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو آئین شکنی کا مرتکب ہوگا آئین میں اس کے خلاف راستہ موجود ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ نوے روز میں الیکشن ہونا آئینی تقاضا ہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ حکمران انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، ہم انشاء اللہ ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وفاقی وزراء اور نگران سیٹ اپ کی شخصیات اعلانیہ آئین شکنی کے اشارے دے رہی ہیں جبکہ الیکشن میں تاخیر آئین شکنی ہوگی، آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی سزا عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ شہباز شریف نااہلی کے ورلڈ ریکارڈ قائم کررہے ہیں، پرویز الٰہی

ان کا کہنا تھا کہ حکمران نے اپنے کیسز میں تو ریلیف لے لیا، عوام کیلئے انکے پاس کوئی ریلیف نہیں ہے۔

Advertisement

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ ہر روز مہنگائی کا نیا بم عوام پر گرایاجارہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ ہے۔

ملاقات میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ اور حافظ فرحت عباس بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان، عمران خان 33 نشستوں پر امیدوار ہوں گے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر