Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے لڑائی چاہتے ہیں، قمر زمان کائرہ

Now Reading:

عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے لڑائی چاہتے ہیں، قمر زمان کائرہ

عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے لڑائی چاہتے ہیں، قمر زمان کائرہ

وزیراعظم کے مشیر برائے آمور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ  نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے لڑائی چاہتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے الزام تراشییوں کا سلسلہ پرانا نہیں  ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران یو ٹرن لینے کی بجائے قلابازیاں کھا رہے ہیں، وہ سیاستدان نہیں فاشسٹ سوچ کے مالک ہیں، ان کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران ہمیشہ سے اداروں پر حملے کرتے آئے ہیں ، اس سے پہلے بھی عالمی سازشوں اور مقامی سازشوں کی مہم چلائی گئی تھی اور اداروں کو غدار کہنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے حکومت نہ لیتے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا، قمر زمان کائرہ

Advertisement

رہنما پی پی نے کہا کہ عمران خان کی سیاست جمہوری نہیں ہے، انہوں نے جو الزام لگایا ہے کہ ہم نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیئے یہ انتہائی گھناونا الزام ہے اور ہم اس کی شدید مزمت کرتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سوچے سمجھے بغیر آصف زرداری پر الزامات لگائے ہیں ان کے خلاف قانونی نوٹس بھیجیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پر لگنے والے الزام پر قانونی چارہ گوئی کی جائیگی اور ہمارا مطالبہ ہے کہ عدلیہ اس کا نوٹس لے اور اس معاملے کی تحقیقات کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے دور اقتدار میں کوئی سیاسی گرفتاری نہیں ہوئی  ہے تاہم فواد چوہدری کی گرفتاری الیکشن کمیشن کی درخواست پر ہوئی ہے ۔

فرحت اللہ بابر

اس موقع پر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اقتدار سے محروم ہونے کے بعد دماغ ختم ہوگیا ہے ، اس لیے ایسی باتیں کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، ان کے الزامات کیخلاف عدالت جائیں گے۔

نیئر بخاری

رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ الزامات کی سیاست کی ہے اور بے بنیاد الزامات پر عمران خان اپنا مذاق خود بنوا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے الزامات بےبنیاد اور جھوٹے ہیں، پیپلزپارٹی لوگوں کو جسمانی طور پر ختم کرنے کی مخالفت کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر