
ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی اور حلقہ بندیوں کیخلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں فروری کے مہینے میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی اور حلقہ بندیوں کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا ہے، باغ جناح میں بڑا جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جلسے کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
چند روز قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مکمل بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے آئندہ کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔
آئندہ کی حکمت عملی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی الیکشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے عدالت میں دائر ہونے والی پیٹیشن تیار کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اس گلے سڑے نظام کو نہیں مانتے، ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس
سندھ حکومت کی جانب حلقہ بندیوں سے متعلق 10 اے کو منسوخ کرنے کو جواز بنایا جائے گا اور ووٹرز ٹرن آؤٹ کی کمی کو بھی عدالت کے سامنے رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حلقہ بندیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم سندھ حکومت نے ان کے تحفظات کو دور نہیں کیا جس پر بلدیاتی انتخابات سے دو دن قبل ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے علحیدگی کی دھمکی دی اور آخری لمحات میں الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ ایم کیو ایم کا بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News