بڑی ہلچل؛ شاہد خاقان عباسی نے سرپرائز اعلان کردیا
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاست نفرت میں تبدیل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے پشاور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاست نفرت اور دشمنی میں تبدیل ہو گئی ہے، عوام کے بجائے کرسی کی جنگ لڑی جا رہی ہیں، آئین ملک کو وہ نظام دے سکا جو عوام کے مسائل اور پریشانی دور کر سکے، آج کے مسائل حکمرانوں کی ناکامی ہیں۔
شاہد خاقان نے کہا کہ ملک کے مسائل کو حل کرنا اس نظام میں ممکن نہیں، معیشت اور سیاسی نظام میں درپیش پیچیدگیاں پہلے پاکستان میں اس طرح نہیں تھیں، ارباب اختیار کو جگانے کی ضرورت ہے، ایک دوسرے پر الزام لگانے کے بجائے عوام کو درپیش مسائل کا حل نکالنا چاہیے، موجودہ نظام میں مسائل کو حل کرنے سے قاصر ہیں، 50 سال مکمل ہو گئے ہیں 73 آئین کو، یہ ناکامی کس کی ہیں جو حالات یہاں تک پہنچے ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے فیصلے ملک اور سیاست کے فیصلوں پر نظر انداز ہونے کے لیے سب کو مل بیٹھنے ہو گا، 2014 کے بعد پشاور میں بڑا سانحہ ہوا اور سب نے مل کر کام کیا اور پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کیا، اب سب کو معیشت بہتر بنانے کے لیے بیٹھنا ہو گا، فاٹا کو ضم ہوئے 5 سال ہوئے لیکن لوگ وہاں اب بھی پانی، بجلی گیس کے مسائل سے دوچار ہیں۔
ضرور پڑھیں؛ جو ماضی میں بویا وہ اب کاٹ رہے ہیں، سب ذمہ دار ہیں، شاہد خاقان عباسی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
