
الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کردیا ہے، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اگر کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ کامیاب ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں شب خون مار کےح کومت پر ناجائز قبضہ کیا تھا لیکن اُلٹا عمران خان اور زیادہ دمضبوط اور مقبول ہوگیا۔
رات کی تاریکی میں شبخون مارکےحکومت پرناجائزقبضہ کیالیکن اُلٹا عمران خان مزیدمضبوط اورمقبول ہوگیا یہ سوچ رہیں ہیں کہ عمران خان کوکیسےنااہل قراردیاجائےیہ حکومت کاایک اورغلط فیصلہ ہوگاجوانکےگلےپڑےگاعمران خان کھمبےکوبھی ٹکٹ دےگاتووہ جیتےگا حکومت کہتی ہے مرغی مظہر صحت ہے کیک کھائیں
Advertisement— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 5, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے یہ لوگ سوچ رہیں ہیں کہ عمران خان کو کیسے اور کس طرح نااہل قرار دیا جائے لیکن یہ حکومت کا ایک اورغلط فیصلہ ہوگا جو انکےگلے پڑے گا۔
انہوں نے بتایا کہ عوام میں عمران خان کی مقبولیت اتنی زیداہ ہے کہ وہ کھمبے کو بھی ٹکٹ دیں گے تو وہ جیتے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جو عمران خان سے چالاکی کرے گا وہ مارا جائے گا، شیخ رشید
اس سے قبل شیخ رشید نے بول نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 2023 بہت ہی اہم گیمبر اور سیاسی ہلچل والا سال ہے، اس کے پہلے چار ماہ بہت اہم ہے شیڈول کا طے ہونا باقی ہے۔
عمران خان کبھی مائنس ون نہیں ہوسکتا
انہوں نے کہا ہے کہ یہ الیکشن عمران خان کا ہے، وہ کبھی بھی مائنس ون نہیں ہوسکتے ہیں تاہم عمران خان کو نااہل کردیا تو اس کی ٹکٹ بلیک ہوگی وہ کنگ میکر ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی جان لینے کی کوشش کی گئی ہے لیکن عمران خان نسلی اور اصلی ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے ۔
آرمی چیف کا ابیان بہت اہم ہے
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں آرمی چیف کا بیان، ملک اہم نازک موڑ پر ہے، معاشی استحکام ہی قوی سلامتی کا ضامن ہے، بہت اہمیٹ کا حامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج مہنگائی تین گناہ ہوگئی ہے، ملک کے حالات بہت خراب ہیں، لوگ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہے ہیں اور ان خوفناک حالات میں انتخابات ہی واحد حل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قوم تیاری کرے، الیکشن کا پیغام دیدیا شیڈول طے کرنا باقی ہے، شیخ رشید
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News