Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں دھاندلی سے پی پی نے بلدیاتی انتخابات جیتے، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

کراچی میں دھاندلی سے پی پی نے بلدیاتی انتخابات جیتے، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ

سندھ میں بربریت کی داستان رقم کی جارہی ہے، حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں دھاندلی سے پی پی نے بلدیاتی انتخابات جیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب جلد عام انتخابات ہونے والے ہیں اور عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں دھاندلی سے پی پی نے بلدیاتی انتخابات جیتے ہیں اور یہ سب سسٹم کے لوگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم آؤ ملکر کھاتے ہیں کا تسلسل ہے، حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ یہ الیکشن غیر آئینی ہیں، کراچی میں دھاندلی سے پی پی نے بلدیاتی انتخابات جیتے ہیں اور یہ

Advertisement

سب سسٹم کے لوگ ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے عہدیدار ایم پی ایز بلدیاتی انتخابات کے دن سے رزلٹ لینے ڈی سی دفاتر پر بیٹھے رہے۔

انہوں نے کہا کہ تین ہوگئے لیکن رزلٹ نہیں دے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی والے جھنڈے میں موٹے ڈنڈے ڈال کر آئے، ہم پر پتھراؤ بھی کیا جبکہ میڈیا والے بھی زخمی ہوئے۔

علی زیدی نے کہا کہ پولیس فوج سمیت افسران کو ایم کیو ایم نے قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو کراچی سمیت پوری سندھ میں چھوٹ دی جارہی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ ہم آخری گیند تک لڑتے ہیں، علی زیدی

ان کا کہنا تھا کہ دادو میں بھی ہمارا دھرنا جاری ہے، لیاقت جتوئی سمت دیگر رہنما انڈس ہائی وے پر احتجاج کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ علی پلہ ٹنڈوالہیار کے رہنما بھی احتجاج کر رہے ہیں۔

 پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے کل صبح 11 بجے ڈی آراوز کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر