Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر نے ایڈوائس میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے، عمران خان

Now Reading:

گورنر نے ایڈوائس میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے، عمران خان
عمران خان

عمران خان کا لسبیلہ مسافر کوچ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر نے ایڈوائس میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اسمبلی تحلیل کے بعد بھیجی گئی ایڈوائس میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئین کی خلاف ورزی کی جس پر ہم نے گورنر پنجاب کے اس اقدام کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن  کے اندر توڑ پھوڑ کے حوالے سے سنجیدہ آوازیں سننے کو مل رہی ہیں

عمران خان نے کہا کہ اگر ملک میں صاف شفاف انتخابات نہ ہوئے تو سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، اسحاق ڈار کے بارے میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ وہ ساری تباہی کا ذمہ دار ہے، مسلم لیگ ن  کے اندر توڑ پھوڑ کے حوالے سے سنجیدہ آوازیں سننے کو مل رہی ہیں، مسلم لیگ ن کی معروسی سیاست کے خلاف پہلی آواز چوہدری نثار نے بلند کی۔

ضرور پڑھیں؛ فوری الیکشن نہ ہوئے تو سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں، عمران خان

Advertisement

پی ڈی ایم مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے

ان کا کہنا تھا کہ اگر جنرل الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ بھی ہوا تو سڑکوں پر احتجاج کا کوئی آپشن زیر غور نہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ پی ڈی ایم مشترکہ طور پر عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے، پی ڈی ایم مکمل طور پر فیل ہو چکی، ان کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں، پی ڈی ایم نے مشترکہ طور پر عوام کے وسائل کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا۔

نواز شریف قطعا سیاستدان نہیں

عمران خان نے کہا کہ صرف تحریک انصاف کی حکومت ہی ملک کو ان بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے، پنجاب اسمبلی کی تحلیل پی ڈی ایم کیلئے ایک ایسا شاٹ ہے جس کی گونج صدیوں تک انہیں سنائی دے گی، نواز شریف قطعا سیاستدان نہیں۔

اگر مجھے نااہل کر بھی دیا تب بھی لوگ تحریک انصاف کو ہی ووٹ دیں گے

چیئرمین پارٹی نے کہا کہ میرے پاس ابھی بہت سے ایسے کارڈ باقی ہیں کہ جب کھیلوں گا تو پی ڈی ایم کے رونگٹھے کھڑے ہو جائیں گے، اگر مجھے نہ اہل کر بھی دیا تو پھر بھی لوگ تحریک انصاف کے نظریے کو ووٹ دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر