Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے، مسرت چیمہ

Now Reading:

پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے، مسرت چیمہ
مسرت چیمہ

پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے، مسرت چیمہ

پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سندھ کے چند اضلاع کے بلدیاتی الیکشن جہاں ٹرن آؤٹ 30 فیصد سے کم ہے وہاں بھی پوری رات گزرنے کے باوجود نتائج جاری نہیں کیے جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ کے اضلاع میں پہلے گھنٹے ہی پیپلز پارٹی کو جتوانے کی خبر چلوا دی گئی جبکہ کراچی کے نتائج ابھی تک نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج تاخیر کا شکار

Advertisement

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں، عوام کے مینڈیٹ پر ایسے ڈاکے کی مثال نہیں ملتی۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جن سے چند اضلاع کا الیکشن نہیں کروایا گیا وہ جنرل الیکشن میں کیا گند گھولیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے دھاندلے کو کور کرنے کیلئے زرداری کا جیالا رات بھر جاگ کر ٹوئٹ پر ٹوئٹ کر کے بیانیہ بنا رہا ہے کہ سندھ میں صرف پیپلزپارٹی ہی نہیں بلکہ دیگر پارٹیوں نے بھی دھاندلی کی ہے حالانکہ یہ دھاندلا بلاول زرداری نے کیا ہے، اس کارکردگی پر الیکشن کمیشن کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔

نتائج میں تاخیر، پی ٹی آئی کارکنان کا ویسٹ آفس کے باہر دھرنا

Advertisement

دوسری جانب بلدیاتی الیکشن کے نتائج اب تک سست روی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کا پارہ لبریز ہوگیا۔

 ڈی آر او ویسٹ آفس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد مختلف علاقوں سے ڈی سی ویسٹ کے دفتر کے باہر جمع ہوگئی ہے جبکہ ڈی آر او ویسٹ آفس کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل دھاندلی کی ویڈیوز سامنے آگئیں

Advertisement

پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی کارکنان کو ڈی سی آفس کے گیٹ پر روک لیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے الزام لگایا ہے کہ پولیس زرداری قورس بنی ہوئی ہے۔

پولیس کی جانب سے ڈی آر او آفس میں میڈیا کو بھی داخل ہونے سے روکا جارہا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  میڈیا کو داخلہ دینے کے احکامات نہیں ملے ہیں، ڈی آر او ویسٹ آفس کے اندر صرف بلیٹس پیپرز اور باکسز لیکر آنے والوں کو جانے دیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر