Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکاری آٹے کی طلب میں اضافہ، شہر کے مختلف مقامات پر آٹے کے اسٹالز قائم

Now Reading:

سرکاری آٹے کی طلب میں اضافہ، شہر کے مختلف مقامات پر آٹے کے اسٹالز قائم
آٹے کی طلب

سرکاری آٹے کی طلب میں اضافہ، شہر کے مختلف مقامات پر آٹے کے اسٹالز قائم

مقامی مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے باعث سرکاری آٹے کی طلب میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی پیش نظر شہر کے مختلف مقامات پر آٹے کے اسٹالز قائم کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری آٹے کی طلب میں اضافے کے باعث اسلام آباد انتظامیہ نے شہر کے 47 مقامات پرآٹے کے اسٹالز لگوا دیئے ہیں، جہاں 10 کلو آٹے کا تھیلہ 648 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ہر سب ڈویژن میں اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں آٹے کے اسٹالز لگائے گئے ہیں تاہم شہر میں مختلف دکانوں پر بھی سرکاری آٹا دستیاب ہے، اسلام آباد میں آٹے کی کوئی قلت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ

اسلام آباد کی مارکیٹوں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سرکاری آٹے کی طلب بڑھنے پرڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے سری چوک سملی ڈیم روڈ ، سترہ میل سٹاپ، مین بازار بابری ، مین بازار نئی آبادی۔مین بازار نیو مال کری روڈ، جھگی سٹاپ ، ڈھوک جیلانی بازار ، مین بازار بری امام میں بھی آٹے کے اسٹالز لگوا دیئے ہیں۔

Advertisement

’سال 2022 پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین سال ثابت ہوا ہے‘ ادارہ شماریات

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں سال 2022 پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین سال ثابت ہوا ہے جس میں مہنگائی نے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں 

وفاقی حکومت کے ماتحت ادارہ شماریات کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے تک مہنگا ہوا جبکہ  باسمتی چاول 40 روپے  گائے کا گوشت 100 روپے  بکرےکے گوشت  میں 400 روپے کلو تک اضافہ ہوچکا ہے

ایک سال میں زندہ مرغی کا گوشت 110 روپے کلو، انڈے 100 روپے درجن، تازہ دودھ 60 روپے لیٹر، دہی 60 روپے کلو جبکہ ڈھائی کلو گھی کے ڈبے پر 395 روپے تک کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق  دال مسور، دال چنا اور دال مونگ90 روپے فی کلو تک بڑھی  جبکہ دال ماش کی قیمت میں 125 روپے فی کلو کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔

سبزیوں میں آلو پر 50، لہسن  100  پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں 110 روپے فی کلو تک کا اضافہ دیکھا گیا۔چائے کا پیکٹ 163 روپے نمک کی قیمت میں 15 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر