
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ انکوائری میں درج مقدمات کی واپسی کے لئے ایف آئی اے کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ انکوائری کے نام پر سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف درج مقدمات کی واپسی کے لئے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط بجھوایا ہے۔
خط کے متن میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو فوجداری کارروائی کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کے نام پر ایف آئی اے کو کارروائی کے لئے کہہ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا
خط میں واضح کیا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے موجود ہیں نجی معاملے میں ایف آئی اے فوجداری کارروائی کا اختیار نہیں رکھتا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے ایماء پر ایف آئی اے نے غیرقانونی طورپر تحریک انصاف کی قیادت کےخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے غیرقانونی طور پر طلبی کے نوٹس بھی جاری کئے جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں تاہم ایف آئی اے درج مقدمات اور بھجوائے گئے نوٹس واپس لے ورنہ عدلیہ سے رجوع کیاجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ وفاق نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا عندیہ دے دیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News