
پنجاب، کے پی انتخابات کی تاریخ کیلئے سیاسی جماعتوں کو مشاورت کرنے کا حکم
سپریم کورٹ نے کرک تیری مندر کو نقصان پہنچانے والوں سے نقصان کی ریکوری روکنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کرک تیری مندر کو نقصان پہنچانے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ اقلیتی رہنما ایم این اے رمیش کمار عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے آغاز میں رمیش کمار نے عدالت کو بتایا کہ کرک مندر کی دوبارہ تعمیر ہو چکی ہے ، مندر کو بحال اور تزہین و آرائش بھی کر دی گئی ہے۔
اقلیتی رہنما نے کہا کہ کرک مندر کے علاقہ میں اب ہندوؤں اور مسلمانوں میں اچھی ہم آہمنگی ہے، عدالت نے مندر کو نقصان پہنچانے والوں سے ریکوری کا حکم دیا تھا۔
رمیش کمار نے عدالت میں مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے مندر کو نقصان پہنچانے والوں سے کچھ ریکوریاں کی ہیں ، مناسب سمجھیں تو یہ ریکوری کا سلسلہ روک دیا جائے ، مندر کو نقصان پہنچانے والے معافی مانگ چکے ہیں۔
عدالت نے کرک تیری مندر کو نقصان پہنچانے والوں سے نقصان کی ریکوری روکنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News