
صدر پیپلزپارٹی سندھ نثار کھوڑو
صدر پیپلزپارٹی سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانی دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پیپلزپارٹی سندھ نثار کھوڑو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی نے کراچی بلدیاتی انتخابات میں میدان مارا ہے، پی پی کی 96 نشتیں ہیں تمہاری 83 ہیں، یہ بات تم مان لو۔
انہوں نے کہا کہ ہم تو تمہارے پاس چل کر آئے لیکن تم پھر بھی بات نہیں مان رہے کہ ہماری نشستیں زیادہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مان لو میئر ہمارا پی پی کا ہوگا، کراچی میں ہماری کامیابی کو مانو جبکہ یہ الیکشن کمیشن کی طرف سے نتائج ہیں اور آپکو ماننا ہوگا کہ ہم جیت گئے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی پی کی جمہوریت کے لیے قربانی ہے، میئر کراچی جیالا ہوگا۔
صدر پیپلزپارٹی سندھ نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی اسی طرح شہباز شریف کے پاس چل کر گئے تھے اور کسی کے پاس چل کر جانا پی پی کا ہی بڑا پن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News