Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف اور ق لیگ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے تیار

Now Reading:

تحریک انصاف اور ق لیگ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے تیار
پنجاب اسمبلی

تحریک انصاف اور ق لیگ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے تیار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ میں مشاورت جاری ہے، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق ایک پیج پر ہیں۔

خیال رہے کہ اسملیاں تحلیل کرنے کے لیے عدالتی فیصلے کے منتظر ہیں، عدالتی فیصلہ ملتے ہی پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں، 186 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا نیا اجلاس اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت دوبارہ شروع ہوا۔ اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ بھی ایوان میں موجود رہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کے ووٹ پر رائے شماری کے لیے قرارداد پیش کی جب کہ ووٹنگ پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی اراکین کو بریفنگ دی۔

بعد ازاں چوہدری پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی پر186 ارکان اسمبلی نے اعتماد کا اظہار کیا ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اعلان کیا کہ پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر