
گرفتاری سے سیاسی درجہ حرارت بڑھے گا، حماد اظہر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ گرفتاری سے سیاسی درجہ حرارت بڑھے گا۔
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کینٹ کچہری کے باہر بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب متنازعہ نگراں وزیر اعلیٰ لگایا گیا، جو رجیم چینج آپریشن کا مرکزی کردار تھا۔
سیاسی انجینئرنگ کی کوشش کی جا رہی ہے
انہوں نے کہا کہ سیاسی انجینئرنگ کی کوشش کی جا رہی ہے، بس اتنی سی بات ہے جن کو برداشت کرنے کی عادت نہیں وہ غصہ میں آ گئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن میں تو اتنا دم نہیں کہ وہ مقدمہ درج کرائیں، فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
فواد چوہدری پاکستان کی ایک بڑی لبرل آواز ہیں
انکا کہنا ہے کہ گرفتاری سے سیاسی درجہ حرارت بڑھے گا، عدم استحکام میں اضافہ ہو گا، فواد چوہدری پاکستان کی ایک بڑی لبرل آواز ہیں، قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق کی تحفظ کے لیے وہ سب سے آگے ہیں۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ ان جیسا سیاستدان کسی بھی پارٹی میں موجود نہیں ہے، ایسے شخص کی گرفتاری، نظام اور اداروں کو کمزور کرنے کا سبب بنے گا۔
فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
اس سے قبل کینٹ کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو مقدمہ درج ہوا ہے اس پر فخر ہے، نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے میں نے بغاوت کی ہے لیکن الیکشن کمیشن سے متعلق جو بات کی سارا پاکستان وہی بات کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا راہدری ریمانڈ منظور
ان کا کہنا تھا کہ میں سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں اس لئے مجھے عزت احترام کے ساتھ ٹریٹ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح گرفتار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا ، مجھے یہ فون کرتے میں خود ہی آ جاتا۔
فواد چوہدری کی گرفتاری
سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کے بھائی فیصل چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ فواد چوہدری کو ان کے گھر کے باہر سے نامعلوم افراد گرفتار کر کے لے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی گرفتاری، پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News