Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کی بہتری کیلئے عمران خان ہر خطرہ مول لے رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

عوام کی بہتری کیلئے عمران خان ہر خطرہ مول لے رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب

عوام کی بہتری کیلئے عمران خان ہر خطرہ مول لے رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عوام کی بہتری کیلئے عمران خان ہر خطرہ مول لے رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑی منگتی حکومت بن گئی ہے، انہوں نے قسم کھائی ہے اپنے پیسے نہیں لگانے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ شہباز شریف کے ساتھ 20سال گزارے، شہباز شریف شروع سے ہی دو نمبر آدمی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سچے اور ایماندار لیڈر ہیں، عمران خان جیسا سچا اور کھرا لیڈر آپ کو نہیں ملنا، عمران خان عوام کی بہتری کیلئے سب کچھ کررہا ہے، عوام کی بہتری کے لئے عمران خان ہر خطرہ مول لے رہا ہے۔

گلشن راوی ٹی جنکشن انڈرپاس منصوبے کا سنگ بنیاد

Advertisement

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں گلشن راوی ٹی جنکشن انڈرپاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے پرویز الہٰی نے کہا کہ ان منصوبوں پر4 ارب 84 کروڑ روپے لاگت آئے گی، منصوبوں کو8 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، لاہور ماسٹر پان 2سال پہلے شروع ہوا، بہت کام ہوا، تمام محکموں کو کہاہے ایک سال میں منصوبے مکمل کریں۔

سمن آباد موڑ انڈر پاس پراجیکٹ کا سنگ بنیاد

اس سے قبل وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے سمن آباد موڑ انڈر پاس پراجیکٹ اور سمن آباد کرکٹ اسٹیڈیم کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ 400 میٹر طویل سمن آباد انڈر پاس 2 ارب 3کروڑ روپے کی لاگت سے 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سمن آباد انڈر پاس بننے سے سمن آباد، گلشن راوی، توحید پارک، ملتان روڈ، چوبرجی، چوک یتیم خانہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمن آباد کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر پر 66 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ کرکٹ گراؤنڈ بننے سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا بھرپور موقع ملے گا۔

خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، اراکین اسمبلی، سیاستدان، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر