
عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ن لیگ کا خطرناک حربے استعمال کرنے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ مسلم لیگ (ن) نے خطرناک حربے استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ نے پی ٹی آئی کے ریاست مدینہ کے نعرے کو غیر مقبول کرنے کیلئے عمران خان کی منظم کردار کشی شروع کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے نظریاتی طور پر قربت رکھنے والے علمائے دین کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مذہبی بیانات پر تنقید کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاست مدینہ کا دعویدار جلسوں میں خواتین پر جملے کستا ہے، مریم نواز
ذرائع کے مطابق علماء عمران خان کے بیانیے کو مختلف مذہبی اجتماعات میں تنقید کا نشانہ بنائیں گے اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ذات کو منفی انداز سے جمعہ اور دیگر خطبات میں ہائی لائٹ کرینگے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم ان بیانات کو پرموٹ کرے گی جبکہ ن لیگ نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو اس حوالے سے ہدایت بھی دے دی ہیں۔
ن لیگ نے عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا
دوسری جانب قبل از وقت الیکشن کے دباؤ کی پیش نظر ن لیگ نے بھی عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سال نو کے آغاز پر اعتماد کا ووٹ یا پھر جنرل انتخابات کی تیاری کے لیے ن لیگ پنجاب کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لاہور میں سیاسی ٹیم کو سیاسی محاذ پر بھرپور متحرک کرنے کی ہدایت کردی ہے جس کی پیش نظر گورنر ہاوس اور اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس مال روڈ کو پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں اب عام انتخابات کی تیاری شروع کرنی ہے، عمران خان
اسکے علاوہ سیاسی کارکنوں اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ان جگہوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے قبل بھرپور سیاسی سرگرمیاں اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
خواجہ احمد حسان ،رانا مبشر اقبال ،عمران نذیز رانا مشہود اور کھوکھر برادران کو اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں بیٹھنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News