الیکشن کے بعد 2023 معاشی ترقی کا سال ثابت ہوگا، عمران اسماعیل
تحریک انصاف پاکستان (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ الیکشن کے بعد 2023 معاشی ترقی کا سال ثابت ہوگا۔
سابق گور نر سندھ عمران اسماعیل نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2023 الیکشن کا سال ہے، نئی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالے گی۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے قابل نہیں ہے، الیکشن کے بعد 2023معاشی ترقی کا سال ثابت ہوگا۔
پورے پاکستان میں تبدیلی دیکھ رہا ہوں
عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ طے ہے ہم اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے، ٹیکنوکریٹ حکومت فیصلہ کن کام نہیں کرسکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پورے پاکستان میں تبدیلی دیکھ رہا ہوں، کراچی میں یہ سب چلے ہوئے کارتوس ہیں، عمران خان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کراچی میں یہ کام ہورہا ہے، آنے والے وقت میں یہ جو سیٹیں جیتے وہ بھی انکو نہیں ملیں گی۔
یاسمین راشد کی گفتگو
دوسری جانب ۔صوبائی وزیر یاسمین راشد نے بھی لاہور میں بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ یاد رکھیں جب لوگوں کیساتھ زیادتی اور ظلم ہو احتجاج کرنا چاہیے، ہم ارشد شریف، سواتی و خان صاحب پر گولیاں چلنے و مہنگائی کے خلاف نکلے ہیں۔
ملک میں تمام کام بند کر کے انتخابات کروائے جائیں
انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک مطالبہ ہے ملک میں تمام کام بند کر کے انتخابات کروائیں، سب کو نظر آگیا ہے کہ قانون پر عملدرآمد کون کرتا ہے لاقانونیت کون کرتا ہے۔
یاسمین راشد نے مزید کہا کہ انہوں نے قانون توڑا ہے تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہیں کر رہے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، جب تک یہ انتخابات کا اعلان نہیں کرتے ہم نے اپنی جنگ جاری رکھنے پاکستانی تھکنے والے نہیں ہیں۔
شیخ رشید کی گفتگو
اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کے پہلے 100دن پریشان کن ہوں گے، آج انہوں نے 87ارب روپے وزیروں کو بانٹے ہیں اور وزیر خارجہ 2ارب روپے خرچ کررہے ہیں، کم مدت میں اتنے دورے کرنا بلاول کا ریکارڈ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 9جنوری کو جنیوا میں کتنے پیسے ملتے ہیں یہ بھی اہم ہے، مارچ اپریل معاشی بحران سے بھر پور ہوں گے، سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام ہوگا۔ دہشتگردی دوبارہ شروع ہو گئی ہے قومی سلامتی کو خطرات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے، 120 دن اہم ہیں، شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا کہ انشاء اللہ اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق مل جائے گا، اوورسیز کا ووٹ 45 سے55 سیٹوں پر اثر انداز ہوگا، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا معیشت بہتر نہیں ہوتی۔
نواز شریف واپس نہیں آئے گا
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف واپس نہیں آئے گا، ان کے یہاں اور لندن میں بھی گھر ہیں، عوام کے ووٹ کی ضرورت ہوئی تو یہ آجائیں گے، سفارتی پاسپورٹ ہونے کے باوجود یہ نہیں آسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے ساری منصوبہ بندی کی جارہی ہے، اب تک ان کی ساری منصوبہ بندی ان کے ہی گلے پڑی ہیں، ان کی منصوبہ بندی سے عمران خان کو فائدہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
