Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسحاق ڈار کے قدم رکھنے سے معیشت کہاں سے کہاں چلی گئی، عمران اسماعیل

Now Reading:

اسحاق ڈار کے قدم رکھنے سے معیشت کہاں سے کہاں چلی گئی، عمران اسماعیل
عمران اسماعیل

اسحاق ڈار کے قدم رکھنے سے معیشت کہاں سے کہاں چلی گئی، عمران اسماعیل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے قدم رکھنے سے معیشت کہاں سے کہاں چلی گئی۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اراکین و رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کو معیشت کا جادوگر سمجھا جاتا تھا، آج معاشی حالات یہ ہیں کہ کنٹینرز پورٹ پر کھڑے ہیں۔

اس وقت کراچی کو بااختیار میئر کی ضرورت ہے

عمران اسماعیل نے کہا کہ تمام اقدامات ایم کیو ایم کو خوش کرنے کے لیے کیے جارہے ہیں، یہ ایک ایڈمنسٹریٹر سے کراچی کو چلانا چاہتے ہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ماضی میں یہی لوگ کہتے تھے اسمبلیاں تحلیل کر کے الیکشن کرائیں، اس وقت کراچی کو با اختیار میئر کی ضرورت ہے، کراچی کے انتخابات ملتوی کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، خدشہ ہے کراچی کے انتخابات بھی نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے انتخابات بہانے سے ملتوی کرائے گئے، ہمیں امید ہے کورٹس سے انصاف ملے گا، عدالتیں یہ بتائیں کیا ہمیں اختیار نہیں ہے کہ ہم اسمبلی کو توڑیں۔

Advertisement

ملک کی معیشت زوال کا شکار ہے

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ بلاول نے 17 بیرون ملک کے دورے کیے ہیں، بلاول کے والد جھوٹے وصیت نامے پر پارٹی پر قبضے کر کے بیٹھے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ کیا ایسے ملک میں رہنا چاہتے ہیں جہاں اپنی خارجہ پالیسی نہ بناسکیں، پاکستان کے مفاد کے خلاف خارجہ پالیسی کو فیل ہونا چاہیے، پاکستان کے مفاد میں خارجہ پالیسی کو سپورٹ کریں گے۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت زوال کا شکار ہے، فیکٹر یاں بند اور مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں، یہ حکومت ہر طرح سے انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔

حلیم عادل شیخ کی گفتگو

دوسری جانب قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کو پتا ہے سیلاب آسمان سے آتا ہے، یہ سرکاری خرچ پر دنیا میں اپنی لابنگ کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ سب ادارے ان کے ہیں، امید تھی بلاول قاتلوں کو بے نقاب کرے گا، شاید قاتلوں کی نشانی اس طرف جاتی ہیں جو یہ نہیں بتانا چاہتے، مراد علی شاہ نے کل لطیفہ سنایا کہ بلاول وزیر اعظم بنیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے کا شہدا کو خراج عقیدت
افواج پاکستان اور شہدا سے اظہاریکجہتی، طلبا و اساتذہ کی جی ایچ کیو آمد
24 ملین سے زائد پاکستانی فعال تمباکو نوشی کرتے ہیں، تحقیقی رپورٹس
پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سےمحبت کرنے والا ایساسوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر