Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج شام گورنر کو بھیج دونگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

Now Reading:

اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج شام گورنر کو بھیج دونگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
محمود خان

اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج شام گورنر کو بھیج دونگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج شام گورنر کو بھیج دونگا۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے صوبائی کابینہ کے 86واں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے تحلیل کے لیے سمری آج ارسال کریں گے، ملکی مفاد میں خیبرپختونخوا اسمبلی آج ہی تحلیل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال انتہائی خوش اسلوبی سے گزرے، تمام کابینہ اراکین، حکومتی اور اپوزیشن اپم پی ایز اور بیوروکریسی کا شکرگزار ہوں، خیبرپختونخوا کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

وزیراعلیٰ کی کرسی امانت تھی جو واپس کررہے ہیں

انہوں نے کہا کہ یہ اسمبلی اور وزیراعلیٰ کی کرسی ان کی امانت تھی جو واپس کر رہے ہیں، میرے حوالے سے اسمبلی نہ توڑنے اور گروپ بندی کی خبریں بے بیناد اور مخالفین کا پرویگنڈا ہے جو آج ناکام ہو جائے گا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج شام گورنر کو بھیج دوں گا،  کابینہ کا آج کا اجلاس آخری ہے، شام تک سمری تیار ہوگی، اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، حکومت عمران خان کی امانت ہے ان کے حکم پراسمبلی تحلیل کررہے ہیں۔

محمود خان نے کہا کہ تمام ارکان اور پارٹی قائدین متفق ہیں اور الیکشن کی تیاریوں کے لیے اپنے اپنے علاقوں میں جا رہے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے غیر ضروری بیانات پارٹی میں اختلافات پیدا نہیں کر سکتے، کل سے مختلف میڈیا ایسی بے بیناد خیریں چلا رہے ہیں جو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہے۔

واضح رہے کہ  اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان پر اسمبلی نہ توڑنے کے لیے منتیں کرنے کا الزام بھی عائد کر رکھا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آج خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی، محمود خان کا آخری خطاب

دو روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور پریس کلب میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  بطور وزیراعلٰی یہ میرا آخری خطاب ہے۔ ہم الیکشن میں جائیں گے، ہمیں اللہ سے امید ہے اگلی بار دو تہائی اکثریت سے آئیں گے۔

محمود خان نے کہا کہ گورنرکو کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجی جائے گی، سمری بھیجیں گے تو گورنرکو دستخط کرنا پڑیں گے، گورنر خیبرپختونخوا کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، آپ لوگوں کیساتھ ملاقات آج آخری ہے، اس کے بعد ہم نے نئے الیکشن میں جانا ہے، انشاء اللہ دوبارہ اس سے بھی طاقت میں آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر