Advertisement
Advertisement
Advertisement

زرداری پیسے دیکر عمران خان کے قتل کی سازش کررہا ہے، مراد سعید

Now Reading:

زرداری پیسے دیکر عمران خان کے قتل کی سازش کررہا ہے، مراد سعید
مراد سعید

زرداری پیسے دیکر عمران خان کے قتل کی سازش کررہا ہے، مراد سعید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ زرداری پیسے دیکر عمران خان کے قتل کی سازش کررہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی مراد سعید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی ہٹا کر کیا پیغام دینا چاہتے ہو؟ زرداری و دیگر لوگ پیسے دے کرعمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی عمران خان پر حملہ ہوا، خان صاحب کو چار گولیاں لگیں، کل دوبارہ ایک خبر آئی، جس میں کہا گیا کہ خان صاحب کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ ان لوگوں کے نام ہیں جو رجیم چینج میں شامل تھے، آصف زرداری اور دیگر کے نام شامل ہیں، پیسہ دیا جا رہا ہے، جیم چینج کے سہولت کاروں کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا، ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

عوام اپنے لیڈر کی خود حفاظت کریں گے

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی بھی واپس لی جا رہی ہے، کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت کہہ چکی ہے، 22 کروڑ لوگوں کی امید عمران خان ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آج تین بجے سے پہلے سیکیورٹی واپس لینے کا حکم نامہ جاری کر چکے ہیں، دوبارہ قتل کی سازش کی جا رہی ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ عوام اپنے لیڈر کی خود حفاظت کریں گے، پی ٹی آئی کارکن اپنے قائد کی حفاظت کیلئے خود نکلیں، چوروں سے نجات چاہیے تو اپنے حق کیلئے کھڑا ہونا ہوگا۔

اس ملک میں کیا قانون ہے؟

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کون ہے، جس نے نیب کو پیسہ واپس کیا، جو پیسے لوٹتا ہے وہ ہی واپس کر تا ہے، جو قاتل چوراور ڈاکو ہیں ان کو بری کرنے کا سیزن چل رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کا وزیر داخلہ خود قتل میں ملوث ہے، فواد چوہدری کا کیا قصور تھا، شہید ارشد شریف کا کیا قصور تھا۔

مراد سعید نے مزید کہا کہ سمیع ابراہیم، عارف بھٹی، ایاز میر جو بات کرتا ہے اس کو کہتے ہیں جیل میں ڈال دے، اس ملک میں کیا قانون ہے، یہ کسی کی جاگیر نہیں، ہم کسی کے سامنے سر نہیں جھکاتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر