Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلے سڑے نظام کو اکھاڑنے کیلئے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، شہزاد وسیم

Now Reading:

گلے سڑے نظام کو اکھاڑنے کیلئے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، شہزاد وسیم
شہزاد وسیم

حکومت کے پاس مقدمات درج کرنے کے علاوہ کچھ نہیں، وسیم شہزاد

سینیٹر  شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام کیلئے نظام کو چیلنج کیا ہے، گلے سڑے نظام کو اکھاڑنے کیلئے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا، تاریخ کا سبق ہے اقلیت کواکثریت پر مسلط کے نتائج اچھے نہیں نکلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن ہر صورت ہونگے اور عوام کی نمائندہ حکومت قائم ہوگی، شہزاد وسیم

انہوں نے کہا ہے کہ راؤ انوار جیسے لوگ وکٹری کانشان بنا کر عدالتوں سے نکلتے ہیں اور فواد چوہدری جیسی سیاسی شخصیت کے چہرے پر کپڑا ڈال کر پیش کیا جاتا ہے، ان کو گھسیٹ کر عدالت میں پیش کیا گیا، ان کو ایسے پیش کیا گیا جیسے وہ دہشتگرد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا 25 مئی کے واقعات میں ملوث افسران کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے۔

Advertisement

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر تحفظات ہیں

شہزاد وسیم نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر تحفظات ہیں، پلی بارگین کرنے والا نگراں وزیراعلیٰ نہیں بن سکتا اور رجیم چینج سازش میں محسن نقوی کا کردار بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متنازع شخص کو لگا کر شفاف انتخابات پر پہلا سوالیہ نشان لگادیا گیا ہے ۔

فواد چوہدری نے قانون نہیں توڑا

انہوں نے بتایا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے رویئے پر تبصرہ کیا تھا، قانون تو نہیں توڑا، ان پر جس طرح کریک ڈاؤن کیا گیا وہ شرمناک ہے۔

الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے

Advertisement

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایسے اقدامات نہ کرے جس سے جانبداری ثابت ہو، ان کے فیصلوں سےجانبداری ثابت ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے  لیکن الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے تیار نظرنہیں آتا جبکہ الیکشن کمیشن کو ہر وقت انتخابات کیلئے تیار رہنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی کے ساتھ جو ہوا وہ آئین کی خلاف ورزی ہے، شہزاد وسیم

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر