Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابات میں تاخیر کر کے ملک سے کھیلا جارہا ہے، تیمور سلیم جھگڑا

Now Reading:

انتخابات میں تاخیر کر کے ملک سے کھیلا جارہا ہے، تیمور سلیم جھگڑا
تیمور سلیم جھگڑا

عمران خان کے ساتھ عوام اور عوام کی طاقت ہے، تیمور جھگڑا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے انتخابات میں تاخیر کر کے ملک سے کھیلا جارہا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ گورنر کے پی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں جبکہ گورنر 90 روز میں انتخابات کی تاریخ دینے کا پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 روزمیں انتخابات ضروری ہیں لیکن یہ نگراں کابینہ میں بی ٹیم بنا کر بھی الیکشن  سے بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈاردعویٰ کرتے تھے کہ ڈالر 200 روپے سے نیچے لاؤں گا لیکن حکومت نے مصنوعی طریقے سے ڈالر کو کنٹرول کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر الیکشن نہ ہوئے تو شاید وہ کچھ ہوجائے جو ملک برداشت نہیں کر پائے، تیمور سلیم جھگڑا

Advertisement

تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کے مطابق 3 ماہ میں 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جبکہ مذاکرات میں آئی ایم ایف پٹرول 50 ، ڈیزل 35 روپے مہنگا کرنے کا کہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ میں ایک ارب ڈالر کا ماہانہ نقصان ہورہا ہے جبکہ ایل سیز نہیں کھول رہے، کینسر و دیگر امراض کی ادویات بھی نہیں مل رہیں ہیں۔

اس موقع پر شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا اور مہنگائی کا طوفان ناقابل برداشت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی تو مشکلات ہوں گی کیونکہ پی ٹی آئی پورےملک کی جماعت ہے اور اگر کرپشن کے ثبوت موجود ہیں تو کارروائی کریں ڈرائیں مت۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر