Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا صوبائی اسمبلیوں میں انتخابی امیدواروں کو جلد فانئل کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

عمران خان کا صوبائی اسمبلیوں میں انتخابی امیدواروں کو جلد فانئل کرنے کا فیصلہ
عمران خان

عمران خان کا صوبائی اسمبلیوں میں انتخابی امیدواروں کوجلد فانئل کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر چیئرمین عمران خان نے جلد پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابی امیدواروں کو فانئل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹکٹوں کی تقسیم پر تمام ڈویژن کے کوآرڈینیٹر سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں، عمران خان آج تحریک انصاف سے نارتھ پنجاب کے کوآرڈینیٹرز ملاقات کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہر ڈویژن کے کوآرڈینیٹر سے امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں لینا شروع کردیں۔ حلقے سے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کا عمران خان خود انٹرویو کریں گے۔

گزشتہ روز ویسٹ پنجاب ریجن کے پارلیمانی بورڈ نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن کے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی ابتدائی فہرستوں پر آگاہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں ڈویژنل کوآرڈینیٹرز کی جانب سے ہر نشست پر پانچ پارٹی رہنماؤں کے نام تجویز کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ انتخابات میں تاخیر آئین شکنی ہوگی، ایسا ہوا تو آرٹیکل 6 کی کارروائی کریں گے، پی ٹی آئی

Advertisement

 ابتدائی فہرستیں مرکزی پارلیمانی بورڈز میں منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی اور مرکزی پارلیمانی بورڈ عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں ٹکٹوں کے لئے حتمی فیصلے کرے گا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کب ہونگے؟

الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات اپریل میں کرائے گا جبکہ پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات پر 15 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتخابات عام انتخابات سے قبل کرانے پر اخراجات میں 20 ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخیں تجویز کردی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر