
سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ملکی معیشت پر وائٹ پیپر آج جاری ہوگا۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پر بتایا کہ تحریک انصاف کا ملکی معیشت پر وائٹ پیپر آج جاری کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کا ملکی معیشت پر وائٹ پیپر آج جاری کیا جائیگا، ان آٹھ ماہ میں ملکی معیشت کی تباہی کے بعد امپورٹڈ حکومت اپنی احمقانہ پالیسی سے دہشت گردی بھی مسلط کر رہی ہے حکمران پاکستان کیلئے خطرہ بن گئے ہیں pic.twitter.com/N44rkWLTE9
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 3, 2023
فواد چوہدری نے کہا کہ آٹھ ماہ میں ملکی معیشت کی تباہی کے بعد امپورٹڈ حکومت اپنی احمقانہ پالیسی سے دہشت گردی بھی مسلط کر رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ حکمران پاکستان کیلئے خطرہ بن گئے ہیں۔
مسرت جمشید چیمہ
دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے پاکستان کی ترقی پر نقب لگائی گئی ایک ترقی کرتے پاکستان کا راستہ روکا گیا۔
Advertisementامپورٹڈ حکومت کی جانب سے پاکستان کی ترقی پر نقب لگائی گئی اور ایک ترقی کرتے پاکستان کا راستہ روکا گیا.
پاکستان تحریک انصاف کی معاشی ٹیم آج وفاقی حکومت کی بدترین معاشی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے جا رہی ہے. تقریب سے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان خصوصی خطاب کریں گے pic.twitter.com/ehkbypR1Ql— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 3, 2023
انہوں نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی معاشی ٹیم آج وفاقی حکومت کی بدترین معاشی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے جارہی ہے، تقریب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان خصوصی خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کی تباہی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ تقریب میں اسد عمر، شوکت ترین، حماد اظہر، جمشید اقبال چیمہ، عامر ضیا، ڈاکٹر سلمان شاہ، علی خضر، ڈاکٹر راشد اور دیگر ماہرین مختلف معاشی امور پر بریفنگ دیں گے۔
فرخ حبیب
گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا تھا کہ معیشت پر وائٹ پیپرجاری کرنے جارہے ہیں، حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے اور آج ملک میں صنعتیں بند اور مزدور بےروزگار ہورہے ہیں، انہیں این آر او ٹو مل رہا ہے اور ظلم عوام کے ساتھ ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ناکام پالیسیوں اور ان کی نااہلی برداشت کررہا ہے جبکہ حکومت کے پاس مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کسی قسم کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔
ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود ہی نہیں
انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود ہی نہیں، آٹا، گھی، سبزیاں، چکن اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 35فیصد اضافہ ہو چکا ہے مگر حکومت عمران خان کو تکنیکی بنیادوں پر نااہل کرانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: ملکی معیشت ڈیفالٹ کے قریب پہنچ چکی ہے، فرخ حبیب
فرخ حبیب نے کہا کہ عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو چکا ہے، معیشت پر وائٹ پیپرجاری کرنے جارہے ہیں، ملک آج ڈیفالٹ ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا تھا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا، آج ملک میں صنعتیں بند اور مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں جبکہ اسحاق ڈار مہنگائی کو کم دکھانے کی کوشش کرتے رہے ہیں، انہیں این آر او ٹو مل رہا ہے، ظلم عوام کے ساتھ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News