
کیا اسحاق ڈار کوئی وعدہ پورا کرسکتے ہیں؟ شوکت ترین کا سوال
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین نے سوال کیا ہے کہ کیا اسحاق ڈار کوئی وعدہ پورا کرسکتے ہیں؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت نے 2018 اور 2019 میں روپے کی قدر میں کمی کی اور قرض کا حجم بڑھتا گیا تو پی ڈی ایم پارٹیاں ہمارے خلاف شہر میں گئیں۔
When PTI govt depreciated an overvalued rupee in 2018/2019 and the size of debt increased, PDM parties went to town against us. Now in a single day the debt has increased by Rs2.4trn. Moreover, Dar sahib promised to bring the fx rate to less than Rs200/$. Can he keep any promise? pic.twitter.com/RPFKjxXSeZ
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) January 26, 2023
انہوں نے کہا کہ ماضی میں روپے کی قدر میں کمی سے قرض بڑھنے پر مخالفین تنقید کرتے تھے، اب ایک ہی دن میں قرضوں میں 2.4کھرب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر کی فراہمی نہیں ہے، شوکت ترین
سابق وفاقی وزیر شوکت ترین نے مزید کہا کہ ڈار صاحب نے ایکسچینج ریٹ 200 روپے سے کم کرنے کا وعدہ کیا، کیا اسحاق ڈار کوئی وعدہ پورا کرسکتے ہیں؟
ماہر معاشیات مزمل اسلم
اس سے قبل ماہر معاشیات مزمل اسلم نے ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ میری کل کی ویڈیو آپ کے سامنے ہے، کل جو سیاسی تماشہ لگایا گیا تھا فواد چوہدری کا میں نے اس ہی وقت کہہ دیا تھا کہ اس کے پیچھے آئی ایم ایف کے آگے اسحاق ڈار، شہباز شریف نے جو ڈک کیا ہے اس کو چھپانا تھا۔
جواب کون دے گا؟-@MuzzammilAslam3 pic.twitter.com/lz9bno1WmX
— PTI (@PTIofficial) January 26, 2023
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں نے کل ہی آپ کو بتا دیا تھا کہ روپے کی قیمت میں ایک بہت بڑی گراوت آنے والی ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ انٹربینک مارکیٹ جو کہ 230 روپے تھا جس کو ڈار صاحب 80 روپے میں لانا چاہتے تھے وہ اب 240 روپے کی سطح توڑ گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں کہا جا رہا ہے کہ 250 کبھی بھی ہو سکتا ہے، اوپن مارکیٹ میں 255 کا ریٹ ہو گیا ہے، اب یہ ابتدا ہو گئی ہے، دو دن میں منی بجٹ آنے والا ہے۔
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ گیس کی قیمتیں آپ سے جولائی کے مہینے سے لی جائیں گی، بجلی کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں، اس کے علاوہ ٹیکسز لگنے جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News