
عمران خان ایماندار اور بہادر لیڈر ہے وہ ملک کو بحرانوں سے نکال لے گا، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان ایک ایماندار اور بہادر لیڈر ہے وہ اس ملک کو بحرانوں سے نکال لے گا۔
لندن میں بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے انتخابات پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے جیت کر پانچ سال کے لیئے حکومت بنائے گی اور دو اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد وفاق میں کسی کی بھی حکومت ہو فرق نہیں پڑتا ہے۔
دو اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں اب حکومت کے پاس الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،عمران خان نے ان کے چاروں خانے چت کردیے، شیخ رشید کا دبنگ ویڈیو پیغام#BOLNews #ImranKhan pic.twitter.com/PnRmFXUnyp
— BOL Network (@BOLNETWORK) January 19, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ دو اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں اب حکومت کے پاس الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔
علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لندن میں معروف کاروباری شخصیت انیل مسرت کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم حکومت اور شریف خاندان کہ آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کے خونی رشتوں میں داراڑ پر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ساری پارٹیوں کو چاروں شانے چت کردیا ہے، شیخ رشید
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ممبران اسمبلی اڑان بھرنے کے لیئے تیار ہیں لیکن پی ٹی آئی میں ن لیگ سے آنے والوں کو ایڈجسٹ کر نا مشکل ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے میرے خوف کی وجہ سے پریس کانفرنس کی، آج عرصہ دراز کے بعد نواز شریف کو بھی میڈیا سے بات کرنی پڑی، ایم کیو ایم کو کہتا ہوں بلدیات کے الیکشن سے کچھ سبق سیکھ کر ابھی بھی موقع ہے کہ حکومت سے علیحدہ ہو جائیں۔
انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے لیکن جب بھی الیکشن ہوں گے عمران خان واضح اکثریت سے الیکشن جیت جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں کیونکہ عمران خان ایماندار اور بہادر لیڈر ہے وہ ملک کو بحرانوں سے نکال لے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عمران خان کو جیل بھیجنے اور نااہل کرنے کی کوشش میں ہے لیکن کپتان کو جیل بھی بھیجا گیا تو فرق نہیں پڑے گا، عمران خان کی تصویر ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔
اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دو بڑی خوش خبریاں دے رہا ہوں کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے جا رہا ہے جس کے بعد سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا اسمبلی میں اہم کردار ہو گا اور شہباز شریف کو عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا کر نا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ناکامی کی وجہ سے قرضہ کی قسط لینے میں ناکام ہو گئی ہے جس کی وجہ سے معاشی حالات مزید سنگین ہو گئے ہیں لیکن مارچ اپریل میں عوام اس سے ان کا حساب لے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے عوام کو شعور اور جذبہ دیا ہے اس کے خلاف جو بھی جائے گا مارا جائے گا، اداروں کو بھی یہ محسوس کرنا چاہیے کہ عوام کیا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بےنقاب ہوگئی ہے، شیخ رشید
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News