Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کیلئے ٹائیگرز تیار رہیں، آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے، عمران خان

Now Reading:

الیکشن کیلئے ٹائیگرز تیار رہیں، آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے، عمران خان
عمران خان

الیکشن کیلئے ٹائیگرز تیار رہیں، آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے، عمران خان

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کیلئے ٹائیگرز تیار رہیں، آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان کے وفد کی زمان پارک میں ملاقات ہوئی ہے۔

Advertisement

بلوچستان کے وفد نے عمران خان سے پی ٹی آئی کے صوبائی سینئر نائب صدر حاجی نواب خان دمڑ کی قیادت میں ملاقات کی۔

ملاقات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں تنظیم کو مضبوط کریں، آئندہ کا دور پی ٹی آئی کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوری الیکشن نہ ہوئے تو سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں، عمران خان

Advertisement

عمران خان نے مزید کہا کہ صحتیابی کے بعد جلد بلوچستان کا دورہ کرونگا، بلوچستان کو سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز تحریک انصاف نے دیے، بلوچستان کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں الیکشن کیلئے ٹائیگرز تیار رہیں۔

دوسری جانب سنئیر نائب صدر نواب خان دمڑ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں،  بلوچستان میں پی ٹی آئی کو مضبوط کررہے ہیں۔

ایسے کارڈ کھیلوں گا کہ اپوزیشن کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

گزشتہ روز عمران خان سے سینئر صافیوں کی ملاقات ہوئی جس میں عمران خان نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  میرے پاس ابھی بہت سے ایسے کارڈ باقی ہیں، جب کھیلوں گا تو پی ڈی ایم کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔

Advertisement

عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات نہ ہوئے تو سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، اگر جنرل الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ بھی ہوا تو سڑکوں پر احتجاج کا کوئی آپشن زیر غور نہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی ڈی ایم مشترکہ طور پر عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے، پی ڈی ایم مکمل طور پر فیل ہو چکی، ان کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں، پی ڈی ایم نے مشترکہ طور پر عوام کے وسائل کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر