Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی مزید فتوحات 15 جنوری کو نظر آجائیں گی، شیخ رشید

Now Reading:

عمران خان کی مزید فتوحات 15 جنوری کو نظر آجائیں گی، شیخ رشید
شیخ رشید

بلاول بھٹو کیخلاف غیراخلاقی الفاظ کا استعمال، شیخ رشید پر کراچی میں مقدمہ درج

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مزید فتوحات 15 جنوری کو نظر آجائیں گی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے “دنیا بول ہے” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ لاہور فتح کرنے گئے تھے لیکن کچھ اور ہو گیا، لاہور وزیر داخلہ کے لیے پانی پت ثابت ہوا، کل رات کو ان کی چیخیں عرش تک گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے لوگوں کو ٹیسٹ کررہا تھا۔ دیر سویر ہوسکتی ہے اسمبلیاں ہر قیمت پر تحلیل ہونگی۔

15 جنوری سے 15 فروری تک عمران خان کی فتوحات کا مہینہ ہے

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی مزید فتوحات 15جنوری کو نظر آجائیں گی، 15 جنوری سے 15فروری تک عمران خان کی فتوحات کا مہینہ ہے، مارچ اپریل کا عام انتخابات کا شیڈول آجائے گا۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ عدالت نے اسٹے دے دیا تو مخالفین کو دائمی مرض لاحق ہوجائے گا، اراکین ووٹ لیکر مزے کرتے ہیں حلقے میں آتے ہی نہیں ہیں۔

Advertisement

سندھ میں اکیلی پی ٹی آئی ووٹ حاصل کرلے گی

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عام آدمی چاہتا ہے ہر سال الیکشن ہوں، سندھ میں اکیلی پی ٹی آئی ووٹ حاصل کرلے گی، 15 جنوری کو الیکشن ہوگئے تو پی ٹی آئی سیٹیں نکال لے گی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے جنیوا سمیت دنیا بھر میں جمعہ بازار لگایا، جنیوا میں جو امداد کا اعلان کیا گیا وہ کمپنی کی مشہوری کے لیے ہے۔

شیخ رشید کا ٹوئٹ

دوسری جانب شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ وزیر داخلہ نے تختہ لاہور لے کرآنا تھا وہ ن لیگ کا تابوت لے کر واپس آئے، اب ان کو سمجھ آجانی چاہیے کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد کی منصوبہ بندی 3دن پہلے کر لی گئی تھی، ن لیگ کی سیاست کو اُن کے شہر لاہور میں دفن کردیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے گا، عنقریب انتخابی مہم زخمی حالت میں شروع کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر