
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید گرفتار
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ فن گداگری کے ماہر یہ لوگ روز کہہ رہے ہیں کہ وہ چل نہیں سکتا جبکہ وہ زمان پارک میں بیٹھا تمھارا کام روز کردیتا ہے، عمران خان نے ان 13 پارٹیوں کی سیاست کو ختم کردیا ہے۔
لال حویلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فن گداگری کے ماہر لوگوں نے عمران خان کی جان لینا چاہی تھی لیکن اللہ بہت عظیم ہے اور اب ان کی سازش ہے کہ عمران خان کوزہر دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ جیتے گا، شیخ رشید
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات ان کی ملاقات عمران خان سے ہوئی تھی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایسی اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے جہاں چور، ڈاکو اور لٹیرے بیٹھے ہیں، اس اسمبلی کو تحلیل کریں گے اور اگر یہ اسمبلی تحلیل نہ ہوئیں تو اپنے ممبران کو واپس بلالیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کا نوجوان ، آج کی مقامی اور بین الاقوامی سیاست عمران خان کے ساتھ ہے اور آج بھی کہتا ہوں کہ الیشکن ہونگے اور ہوکر رہیں گے ۔
شیخ رشید نے اس موقع پر اعلان کیا ہے کہ عوامی مسلم لیگ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ساتھ مل کر ہی الیکشن میں حصہ بھی لیں گے اور ان کی جو بھی فیصلہ ہوگا اس میں ان کی حمایت بھی کریں گے ۔
شیخ رشید نے بتایا ہے کہ انہوں نے رٹ دائر کی ہے کہ انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے اور انشاء اللہ کامیاب ہونگے۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جنیوا میں سیلاب زدگان کی امداد کی بجائے شریف بردران اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جو عمران خان سے چالاکی کرے گا وہ مارا جائے گا، شیخ رشید
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News