
عمران خان نے اسمبلیوں کو مذاق بنایا ہوا ہے، سعد رفیق
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیوں کو مذاق بنایا ہوا ہے کہ جب چاہا اسمبلی توڑ دی اور الیکشن کروالئے ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ الیکشن کمیشن ہی بتا سکتا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کب ہونگے لیکن میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اسمبلیاں غلط توڑی گئیں ہیں۔
انہوں نے کہا آئین میں جو وزرائے اعلیٰ کو اختیارات دیئے گئے ہیں اس کا غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی استعمال کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بغیر کوئی وجوہات بتائے دو صوبوں کی اسمبلیاں توڑی گئیں ہیں اور اب غیر جمہوری اقدام کو اب تک چیلنج کردیا جانا چاہیئے تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن جب بھی ہوں، اتفاق رائے کے بغیر سب گھاٹے میں رہیں گے، خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اگر 2 صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہوجاتے ہیں اور باقی دو اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے نہیں ہوتے تو اس سے ایک خلا پیدا ہوجائے گا،اور اگر اسی طرح الیکشن کا آغاز ہوگیا تو پورا سال پاکستن میں انتخابات ہی ہوتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی معاشی صورتحال بار بار انتخابات کروانے کی حالت میں نہیں ہے لیکن عمران خان کو اپنی پڑی ہوئی ہے کہ کچھ ہوجائے ار وہ ایک بار اقتدار میں آجائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ بہت مشہور ہیں لیکن کراچ میں تو ان کی حرکتوںکی وجہ سے ہی ان کی شہرت میں کمی ثابت ہوگئی ہے۔
انہوں نےبتایا کہ الیکشن جب بھی ہونا ہے اس پر اتفاق رائے ہونا بہت ضروری ہے کہ اس کے نتائج کو مانا جائے گا، اس کے طریقہ کار پر سیاسی جماعتوں کے درمیان بات ہونی چاہیئے اور اس کے ساتھ ہی تمام ریاستی اداروں کو بھی اس تمام صورتحال سے آگاہ کرنا چاہیئے تاکہ سب ایک پیچ پر آئیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن الیکشن کھیلنا مسائل کا حل نہیں کہ جب لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور حالات یہ ہیں کہ آئی ایم ایف کو پھر پاکستان میں بلانا پڑگیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک پرحکومت کرنی ہے تو پہلے ریاست کو تو بچالیا جائے لیکن اگر اس طرح سے الیکشن ہوتے ہیں جیسا کہ عمران خان چاہتے ہیں تو اس میں پاکستان کا کوئی بھلا نہیں ہے، اس طرح صرف انتشار پیدا ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن جمہوری عمل کا حصہ ہے لیکن وہ شفاف ہوں لیکن نفرتوں میں الیکشن نہیں کروائے جانے چاہیئے ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لئے پہلے ڈائیلاگ کا مرحلہ ہونا چاہیئے کیونکہ آئین کو تو مذاق بنا کر رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پانچ سالوں سے اب تک انصاف نہیں ملا ہے اور اگر کوئی بری ہوجاتا ہے کہ تو یہ لوگ طوفان کھڑا کر دیتے ہیں، تو جو جھوٹے کیسز ہیں وہ تو ختم ہونے ہی ہیں۔
یراگون ہاؤسنگ ریفرنس
خیال رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس پر سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یراگون ہاؤسنگ ریفرنس پر سماعت کے لئے احتساب عدالت میں خواجہ سلمان رفیق اور سعد رفیق پیش ہوئے ۔
اس موقع پر خواجہ برادران کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کے جواب سے عندیہ ملتا ہے کہ نیب بریت کی درخواست پر سپلیمنٹری رپورٹ دینا چاہتے ہیں۔
جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے چار ماہ سے چئیرمین نیب کو رپورٹ بھیجی ہوئی ہے تاہم عدالت نے نیب کو سپلیمنٹری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News