
فواد چوہدری کی گرفتاری، پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے فواد چوہدری کی گرفتاری پر سخت رد عمل سامنے آگیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی علی الصبح بغیر وارنٹ گرفتاری اس ملک کی جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر ایک زوردار طمانچہ ہے۔
فواد چودھری کی علی الصبح بغیر وارنٹ گرفتاری اس ملک کی جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر ایک زوردار طمانچہ ھے۔ کیا قصور ھے فواد کا؟ کس جرم کے تحت اٹھایا گیا؟ خدارا پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے ۔
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) January 25, 2023
انہوں نے کہا کہ کیا قصور ہے فواد کا؟ کس جرم کے تحت اٹھایا گیا؟ خدارا پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔
حماد اظہر
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ فواد چوہدری کا فون سی ٹی ڈی پولیس ٹریننگ کالج چنگ لاہور میں ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی، اگر فواد چوہدری کے بارے نہیں بتایا تو ہر چوک میں دھرنا ہوگا۔
AdvertisementThe series of unlawful activities continues. @fawadchaudhry’s phone have been switched on at CTD station, and messages are being read. Fascism of this regime in unprecedented. pic.twitter.com/QtGpxUQcyP
— PTI (@PTIofficial) January 25, 2023
حماد اظہر نے مزید کہا کہ ملک کے نظام پر بچہ بچہ تھو تھو کر رہا ہے، وہ فواد چوہدری کا قصور نہیں ہے، ملک کے اندر ایسا اقدام معاشی سیاسی عدم اقدام بڑھے گا، ملک گیر ہڑتال کی کال کچھ دیر میں دیں گے۔
شیریں مزاری
شیریں مزاری نے بھی فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کیخلاف اب ایف آئی آر کاٹی گئی، حکومت دہشتگردوں کو پکڑ نہیں پارہی، حکومت صرف پی ٹی آئی کے لوگوں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الزام لگا رہے ہیں کہ ای سی پی کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، حکومت کا اصل منصوبہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے ورکرز اور لیڈرز رات کو ہی زمان پارک پہنچ گئے تھے، فواد چوہدری صبح 6 بجے گھر گئے تو ان کو حراست میں لیا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ہم سڑکوں پر آئیں فساد ہو، عدالت بھی جائیں گے، احتجاج بھی کریں گے، اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا پتہ نہیں اب فواد چوہدری کیساتھ کیا کریں گے۔
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ حکومت عوا م سے کیوں ڈر رہی ہے الیکشن کیوں نہیں کراتی، حکومت سیاست دانوں کیخلاف دہشتگردی کررہی ہے۔
فیصل جاوید
فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ فواد چوہدری کو فوری طور پر رہا کیا جائے ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے، اس امپورٹڈ حکومت نے انسانی حقوق کی پامالیوں کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے۔
Advertisementفواد چوہدری کو فوری طور پر رہا کیا جائے-ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے- اس امپورٹڈ حکومت نے انسانی حقوق کی پامالیوں کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے-عدلیہ سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں-فواد کیخلاف کوئی مقدمہ نہیں-پی ڈی ایم بیانات پر کیا کاروائی کی گئی؟ کیا انہیں گرفتار کیا؟@fawadchaudhry
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) January 25, 2023
انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں، فواد کیخلاف کوئی مقدمہ نہیں، پی ڈی ایم بیانات پر کیا کارروائی کی گئی؟ کیا انہیں گرفتار کیا۔
حسان خاور
رہنما پی ٹی آئی حسان خاور نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ تحریک انصاف کے سب سے بہادر لیڈر کو اغوا کر لیا گیا جو پارٹی کی آواز ہے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہماری آواز کو خاموش کیا جا سکتا ہے تو یقین رکھیں آواز اب اور بھی بلند ہو گی۔
پی ٹی آئی کے سب سے بہادر لیڈر کو اغوا کر لیا گیا ہے جو پارٹی کی آواز ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہماری آواز کو خاموش کیا جا سکتا ہے تو یقین رکھیں آواز اب اور بھی بلند ہو گی اور ان لوگوں کو جھنجھوڑ دے گی جو یہ سمجھتے ہیں کہ 22 کروڑ کے ملک کو بند دروازوں کے پیچھے سے چلایا جا سکتا ہے
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) January 25, 2023
حسان خاور نے کہا کہ ہماری آواز ان لوگوں کو جھنجھوڑ دے گی جو یہ سمجھتے ہیں کہ 22 کروڑ کے ملک کو بند دروازوں کے پیچھے سے چلایا جا سکتا ہے۔
عمران اسماعیل
پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں ایک مہیں ایک لاکھ فواد چوہدری ہیں، تم کس کس کو اٹھاؤ گے، اب اس ناکام حکومت کے دن زیادہ نہیں ہیں ہماری زبان بندی نہیں کی جا سکتی۔
تحریک انصاف میں ایک مہیں ایک لاکھ فواد چوہدری ہیں، تم کس کس کو اٹھاؤ گے – اب اس ناکام حکومت کے دن زیادہ نہیں ہیں- ہماری زبان بندی نہیں کی جا سکتی –
سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے #ReleaseFawadCh pic.twitter.com/2zsx45rBha— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) January 25, 2023
عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹر پر شاعرانہ انداز میں کہا کہ سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے، دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے۔
حلیم عادل شیخ
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر قائد حزبِ اختلاف سندھ حلیم عادل نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر گری ہوئی حرکتوں پر اتر آئی ہے۔ ملک کا دیوالیہ نکالنے کے بعد یہ لوگ ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، غیروں کی غلامی میں امپورٹڈ حکومت نے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
حلیم عادل نے مزید کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون نافذ کیا جا چکا ہے، عوامی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری پر تحریک انصاف کی جانب سے بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان کی منظوری کے بعد احتجاج کا اعلان کیا جائے گا اور احتجاج کس کس شہر میں ہوگا؟ اس کے لئے مشاورت جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News