Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوکت ترین اور مزمل اسلم نے مہنگائی کم کرنے کا ممکنہ حل بتادیا

Now Reading:

شوکت ترین اور مزمل اسلم نے مہنگائی کم کرنے کا ممکنہ حل بتادیا
شوکت ترین

شوکت ترین اور مزمل اسلم نے مہنگائی کم کرنے کا ممکنہ حل بتادیا

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور مزمل اسلم نے موجودہ حکومت کو مہنگائی کم کرنے کا ممکنہ حل بتادیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شوکت ترین اور مزمل اسلم نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کو ریلیز کرنے سے مہنگائی  کم ہوسکتی ہے۔

شوکت ترین

شوکت ترین نے کہا کہ غریب روٹی  اور پیاز سے گزارا کرتا ہے ، اس کی قیمت 230 روپے ہے۔ پورٹ پر دالیں اور پیاز پڑی ہے اس کو ریلیز کیاجائے۔

مزید پڑھیں: سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر کی فراہمی نہیں ہے، شوکت ترین

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بتا رہا ہے پاکستان مالیاتی خسارے میں جا رہا ہے۔  زرمبادلہ  کے ذخائر 4.2 ارب ڈالرز رہ گئے ہیں۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ  تاجر اسٹیٹ بینک ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کرنے پر مجبورہیں۔ ایل سیز نہ کھولنےکی وجہ سے احتجاج بھی ہو رہےہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ادائیگیوں کے لیے حکومت کو پیسوں کی ضرورت ہے ۔  قرض  لے کر خسارہ کتنی دیر تک پورا کیا جاسکتا ہے۔

مزمل اسلم

مزمل اسلم نے کہا کہ 700  کنٹینرز پورٹ پر پڑے ہیں۔ 15 ہزار ڈالر پورٹ پر ڈیمریج چارجز لگ گئے ہیں۔ پورٹ پر پھنسی درآمدات کو کلیئر کیا جائے تاکہ مہنگائی کم ہو۔

مزید پڑھیں: معیشت کا برا حال ہے اور حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ، مزمل اسلم

Advertisement

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 4.3  ارب ڈالرز ہیں اور   ساڑھے 8 ارب ڈالرز اگلے 3 ماہ میں ادا کرنے ہیں۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ  اسحاق ڈار نے دعوے کیے تھے کہ جنوری میں ڈالر آرہے ہیں۔ اسحاق ڈار بتائیں وہ ڈالر کہاں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر