الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوران انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے سیکریٹری داخلہ کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ 15 جنوری کو سندھ دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ہیں تاہم علاقوں کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور سیاسی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کی جائے ۔
مطالبہ کیا گیا ہے کہ 15 جنوری کو سندھ رینجرز کو دوسرے درجے اور فوج کو تیسرے درجے پر تعینات کیا جائے اور پولنگ اسٹاف کو ار او افس سے بیلٹ پیپرز کی پولنگ اسٹیشن تک ترسیل کے لیے سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن
اسکے علاوہ ووٹ کی گنتی اور بیلیٹ پیپرز کی ار او افس واپسی کے لیے سیکورٹی کو بھی یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ فوج اور رینجرز کی نگرانی میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔
کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے
الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا گیا ہے ۔
فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں پر ایم کیو ایم کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیاہے کہ کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات پرانی ووٹر لسٹوں پر کرائے جائیں گے۔
یہ بھیی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، 30 سے زائد امیدوار انتقال کر گئے
فیصلے میں چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر 6 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
