Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی نے ماحولیات کے تحفظ کیلئے قابلِ ذکر اقدامات اٹھائے، عمران خان

Now Reading:

پی ٹی آئی نے ماحولیات کے تحفظ کیلئے قابلِ ذکر اقدامات اٹھائے، عمران خان
عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ماحولیات کے تحفظ کیلئے قابلِ ذکر اقدامات اٹھائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشنر کرسچن ٹرنر کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں خصوصی ملاقات ہوئی ہے جس میں انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مختلف امور پر بھی مفصل بات چیت کی گئی جبکہ دو طرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ماحولیاتی تغیرات کی دنیا خصوصاً پاکستان پر مرتب ہونے والے نہایت مہلک اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ذریعے ترقی پذیر ممالک سے سرمائے کی ترقی یافتہ ملکوں کی جانب ترسیل کے تدارک کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ اور ترقی پذیر ممالک کو اس کے تباہ کن اثرات سے محفوظ بنانے کا اہتمام ترقی یافتہ دنیا کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ادوار میں بلین ٹری سونامی اور ٹین بلین ٹری جیسے پروگرامات کے ذریعے ماحولیات کے تحفظ کیلئے قابلِ ذکر اقدامات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں؛ فروری کے آخرتک انتخابات کی تاریخ آجائے گی، عمران خان

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک سے سرمائے کی ترقی یافتہ ملکوں کی جانب غیر قانونی ترسیل کا تدارک نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے فیکٹائی پینل کی رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر ممالک سے سالانہ 7 کھرب ڈالرز ترقی یافتہ ملکوں میں منتقل ہوتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو غربت اور محرومی جیسے چیلنجز سے نجات دلانے کیلئے ضروری ہے کہ ان ممالک سے سرمائے کی غیر قانونی منتقلی کا عمل روکنے کیلئے ترقی یافتہ ممالک اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں؛ عدالت نے کہا تو اعتماد کا ووٹ لیں گے اور پھر اسمبلی تحلیل کردیں گے، عمران خان/

اس موقع پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، مرکزی سینئر نائب صدر فواد حسین چوہدری اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر