
شہباز شریف نے پی ٹی آئی پر نظر رکھی ہوئی ہے، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پی ٹی آئی پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب نے آدھے گھنٹے میں فواد چوہدری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
حکومت کو اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے
انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں کیوں ایسی واردات ہوتی ہے، فواد چوہدری دہشتگرد نہیں جو رات کے اندھیرے میں ہتھکڑیاں لگائی گئیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام فیصلہ کرے، بند کمرے میں یہ فیصلے نہیں ہونے چاہئیں کہ پاکستان کے عوام کی خدمت کون کرے گا۔
اسد عمر نے کہا کہ ان کو اپنی سیاسی موت نظر آ رہی ہے، یہ الیکشن سے یہ لوگ بھاگ رہے ہیں، دونوں صوبوں کے گورنر اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے۔
اسد عمر کا فواد چوہدری کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ
انکا کنا ہے کہ فواد چوہدری سچ بولتے ہیں اور سچ کڑوا ہوتا ہے، آپ کو سچ پسند نہیں آپ جواب دیں دلائل دیں، آپ کے پاس فواد چوہدری کی بات کا جواب نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور
اسد عمر نے مطالبہ کیا ہے کہ فواد چوہدری کو فوری طور پر رہا کیا جائے، ہمیں پہلے سے پتہ ہے کہ مزید گرفتاریاں ہوں گی، عدالتیں کھلی ہیں اور تمام تر دباؤ کے باوجود عدالتیں فیصلے کر رہی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگردی دوسرے علاقوں میں پھیل رہی ہے، شہباز شریف نے پاکستان میں دہشت گردی کے خطرے پر نظر نہیں ڈالی، شہباز شریف نے پی ٹی آئی پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ اس ملک نے جس سنہری دور میں جانا ہے اس کو تم لوگ نہیں روک سکتے
پاکستان خطرناک ترین صورتحال سے گزر رہا ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطرناک ترین صورتحال سے گزر رہا ہے، پاکستان حکومت پرائیویٹ افراد کے اثاثے رہن رکھوا کر قرضے لیتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی گرفتاری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
اسد عمر نے مزید کہا کہ حکومت مصنوعی طریقے سے ڈالر کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے، مہنگائی پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر ہے، زر مبادلہ کے ذخائر ختم ہوتے جا رہے ہیں ملک کو ڈیفالٹ کا خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News