
پنجاب کے سیاسی محاذ پر آئندہ ہونے والے اقدامات سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بڑی مشاورت طلب کر لی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی پنجاب کی سینئر قیادت کا اجلاس آج ڈھائی بجے زمان پارک میں طلب کر لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کے بعد کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور 9 جنوری سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے مشاورت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، پی ٹی آئی کا اعلان
اس کے علاوہ مشاورتی اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر حکمت عملی پر بھی غور ہوگا اور 9 جنوری سے قبل پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہا کہ مشاورتی اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، ڈاکٹریاسمین راشد، میاں محمودالرشید، عثمان بزدار اور سید عباس علی شاہ سمیت دیگر شریک ہوں گے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب، 09 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لیئے جانے کا امکان
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس نو جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں وزیراعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لئے جانے کا امکان ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کے 11 جنوری کو ہونے والے اجلاس کی تاریخ کو تبدیل کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نئے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا آئندہ آجلاس 09 جنوری 2023 کو دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق 09 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لئے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا ملکی معیشت پر وائٹ پیپر آج جاری ہوگا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News