
پی ٹی آئی کا سندھ بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سندھ بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے آج حیدرآباد میں مہنگائی مارچ کیا جائے گا جس کی قیادت سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کریں گے۔
ملک میں کمر توڑ مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی آج حیدرآباد میں مہنگائی مارچ کرنے جارہی ہیں ہم کراچی سے روانہ ہوچکے ہیں انشاءاللہ مہنگائی اور مہنگائی کے ذمیدار امپورٹڈ حکومت کیخلاف عوام کیساتھ ملکر بھرپور احتجاج کیا جائے گا pic.twitter.com/XzJ9ARPsOF
Advertisement— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) January 6, 2023
اس حوالے سے حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ موجودہ مہنگائی میں غریب کا جینا مشکل ہوچکا ہے، عام اشیاء خرید سے کئی زیادہ دور ہوچکی ہیں تاہم اس سلسلے میں آج پہلی ریلی حیدرآباد میں ہالا ناکہ سے نکالی جارہی ہے، حیدرآباد کی عوام سے درخواست ہے وہ ریلی میں شرکت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2022 ؛ پاکستان میں مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم
انہوں نے بتایا کہ سندھ تنظیم کی جانب سے سندھ بھر میں زبردست میمبرشپ مہم جاری ہے، مہنگائی کیخلاف بھی ریلیز اور مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
’سال 2022 پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین سال ثابت ہوا ہے‘ ادارہ شماریات
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں سال 2022 پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین سال ثابت ہوا ہے جس میں مہنگائی نے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں
وفاقی حکومت کے ماتحت ادارہ شماریات کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے تک مہنگا ہوا جبکہ باسمتی چاول 40 روپے گائے کا گوشت 100 روپے بکرےکے گوشت میں 400 روپے کلو تک اضافہ ہوچکا ہے
ایک سال میں زندہ مرغی کا گوشت 110 روپے کلو، انڈے 100 روپے درجن، تازہ دودھ 60 روپے لیٹر، دہی 60 روپے کلو جبکہ ڈھائی کلو گھی کے ڈبے پر 395 روپے تک کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق دال مسور، دال چنا اور دال مونگ90 روپے فی کلو تک بڑھی جبکہ دال ماش کی قیمت میں 125 روپے فی کلو کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ
سبزیوں میں آلو پر 50، لہسن 100 پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں 110 روپے فی کلو تک کا اضافہ دیکھا گیا۔چائے کا پیکٹ 163 روپے نمک کی قیمت میں 15 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News